Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارۂ سیاست سے امراض قلب اور کینسر کے علاج پر مفت میڈیکل کیمپ

ادارۂ سیاست سے امراض قلب اور کینسر کے علاج پر مفت میڈیکل کیمپ

حیدرآباد۔ 25 ڈسمبر (سیاست نیوز)  ادارۂ سیاست کے زیراہتمام مختلف امراض کے مفت علاج و معالجہ کیلئے میڈیکل کیمپ رکھا جارہا ہے۔ اس میں امراض قلب، کینسر، سفید داغ دھبے، سوریاسیس، گردہ ڈائیلائسیس کے مریض اپنے نام دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال، عابڈس پر جہاں یہ کیمپ 8 جنوری کو مقرر ہے، رجسٹر کروائیں۔ جس میں نرمل کے مشہور حکیم صاحب اور حکیم محمد سلیم اور ان کے فرزند محمد مبین نگرانی کریں گے۔ رجسٹریشن فیس 500 روپئے اور علاج و تشخیص کے بعد 8 دن کی درخواست دی جائے گی۔ کنوینر سید خالد محی الدین اسد سے فون نمبر 9010468981 اور 9391160364 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT