Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارۂ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

ادارۂ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد۔ 5 نومبر (سیاست نیوز) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو پی ایس کالاپتھر کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی۔ اس شخص کو بے ہوشی کی حالت میں 108 ایمبولینس کے ذریعہ دواخانہ عثمانیہ شریک کیا گیا جہاں دوران علاج انتقال ہوگیا۔ اسی طرح پی ایس افضل گنج کے 4، پی ایس حبیب نگر، 2 ریلوے پی ایس کاچی گوڑہ 1، پی ایس حسینی علم1، پی ایس بیگم بازار 1 ، اس طرح جملہ 10 مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ سے حاصل کرکے قبرستان کوکٹ پلی میں تدفین عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر شیخ عبدالعزیز صدر عیدگاہ کوکٹ پلی فیس IV نے کہا کہ بلاشبہ ملت فنڈ میں تعاون کرنے والے حضرات اس نیک کام میں شریک نہ رہتے ہوئے بھی اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہیں، کیونکہ ملت فنڈ کے ذریعہ مسلم نعشوں کی تدفین کا سلسلہ جاری ہے۔ سید عبدالمنان، محمد عبدالجلیل، بشریٰ تبسم، زاہد بیگم اور سیدہ فہیم النساء نے ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کیلئے دعائے خیر کی۔

TOPPOPULARRECENT