Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارۂ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

ادارۂ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد۔ 21 جولائی (سیاست نیوز) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو کشائی گوڑہ پولیس کا مراسلہ وصول ہوا جس میں بتایا گیا کہ شیخ عثمان عرف رشید چرلہ پلی جیل میں بیمار ہونے کی وجہ سے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں اس کا دوران علاج انتقال ہوگیا۔ جس پر جیل کے عہدیدار، پولیس کشائی گوڑہ سے رجوع ہوئے۔ پولیس کشائی گوڑہ ضابطہ کی کارروائی کے بعد جناب زاہد علی خاں سے رجوع ہوئے اور تدفین کی درخواست کی۔ اس طرح بھوانی نگر پولیس، ریلوے پولیس کاچی گوڑہ، سلطان بازار پولیس، ریلوے پولیس حیدرآباد، حبیب نگر پولیس جملہ 6 مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ سے حاصل کرکے سید عبدالمنان بوٹس کلب سکندرآباد کی نگرانی میں قبرستان تھرتھرے شاہؒ، بنسی لال پیٹ سکندرآباد میں تدفین عمل میں لائی گئی۔ نماز جنازہ دواخانہ عثمانیہ ہی میں ادا کی گئی۔ بشریٰ تبسم، زاہدہ بیگم، محمد عبدالجلیل، محمد عمر، شرف الدین، مقصود انور نے وحیدہ عشرت اور فہیم النساء اور محمد عبدالبشیر نائب صدر مسجد سرور کونینؐ نے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کو اجر عظیم عطا کرے اور جہاں کہیں ورثا ہوں، اللہ ان کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست نے کارخیر میں حصہ لینے پر سید عبدالمنان ، محمد سمیع اللہ خاں مسجد سنی پورہ اور اہلیان محلہ کا شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT