Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / ادارۂ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

ادارۂ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد۔ 11 جنوری (سیاست نیوز) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کو پولیس آڈی بٹلہ، رنگاریڈی ڈسٹرکٹ پولیس اسٹیشن کا مراسلہ وصول ہوا جس میں 25 سالہ مسلم نوجوان کی نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی جس کو قتل کرنے کے بعد جلا دیا گیا تھا۔ پولیس ، مقدمہ درج کرنے کے بعد ورثاء کے نہ ملنے پر جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست سے رجوع ہوئی تاکہ ان کی اسلامی طریقے پر تدفین ہوسکے۔ مزید 7 پولیس اسٹیشنوں سے مسلم نعشوں کی تدفین کی درخواستیں وصول ہوئیں۔ ان مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ سے حاصل کرکے سید عبدالمنان بورڈس کلب سکندرآباد کی نگرانی میں قبرستان تھرتھرے شاہ، بنسی لال پیٹ میں تدفین عمل میں لائی گئی۔ نماز جنازہ مولانا سید شاہ انعام الحق قادری خطیب و امام مسجد افضل گنج نے دواخانہ عثمانیہ ہی میں پڑھائی۔ بشریٰ تبسم، ڈاکٹر قدسیہ پروین، سید فہیم النساء، ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈی سی پی ٹریفک رضوان بیگ نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی اور ورثاء جہاں کہیں ہو اللہ پاک ان کو صبر جمیل عطا کرے۔ جناب زاہد علی خاں نے کارِ خیر میں حصہ لینے پر محمد عبدالسمیع مسجد سنی پورہ، محمد عبدالجلیل اور سید عبدالمنان کا شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT