Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ادارۂ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

ادارۂ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد۔18 ڈسمبر (سیاست نیوز) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو ڈاکٹر تقی (HoD) کا مراسلہ وصول ہوا جس میں دواخانہ میں انتقال کرجانے والے مستان ولی کی تدفین کی درخواست کی گئی۔ اسی طرح عثمانیہ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن سے ایک، حبیب نگر پولیس اسٹیشن سے ایک، گوپال پورم پولیس اسٹیشن سے ایک، کاچی گوڑہ پولیس اسٹیشن سے ایک، ریلوے پولیس حیدرآباد سے 2 ، سلطان بازار پولیس اسٹیشن سے ایک، پہاڑی شریف پولیس اسٹیشن سے ایک، ونستھلی پورم پولیس اسٹیشن سے ایک۔ اس طرح جملہ 10 مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کرکے قبرستان کوکٹ پلی میں تدفین عمل میں لائی گئی۔ نماز جنازہ قبرستان ہی میں ادا کی گئی ۔ کارخیر میں حصہ لینے پر ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں نے صدر قبرستان کمیٹی شیخ عبدالعزیز اور ان کے رفقاء کی ستائش کی۔

TOPPOPULARRECENT