Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / ادارۂ سیاست کی طبی خدمات کو خراج تحسین

ادارۂ سیاست کی طبی خدمات کو خراج تحسین

مرد و خواتین کا حجامہ کیمپ ، مریضوں کا اظہارِ تشکر ، ڈاکٹر عبدالمجیب اور ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ کی گرانقدر خدمات

مرد و خواتین کا حجامہ کیمپ ، مریضوں کا اظہارِ تشکر ، ڈاکٹر عبدالمجیب اور ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ کی گرانقدر خدمات

حیدرآباد۔ 12 اپریل (راست) ادارۂ سیاست کے زیراہتمام مرد و خواتین کیلئے 12 اپریل کو عابد علی خاں آئی ہاسپٹل پر حجامہ کیمپ منعقد کیا گیا جس میں مرد و خواتین کے منجملہ 400 مریضوں نے استفادہ کیا۔ کیمپ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سید غوث الدین نے بتایا کہ کیمپ کی نگرانی برائے مرد حضرات ڈاکٹر محمد عبدالمجیب نے کی اور خواتین کے کیمپ کی نگرانی ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ نے کی۔ اس کیمپ میں مختلف امراض جیسے امراض جلد، جوڑوں کا درد، تھائرائیڈ، موٹاپا، شوگر، بی پی، امراض نسواں، کمر کا درد، نیند کا نہ آنا وغیرہ کا کامیاب علاج کیا گیا۔ بارش کے باوجود مریضوں کا حوصلہ مند ردعمل رہا اور ادارہ سیاست کیلئے دُعاگو تھے۔ ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب اور ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ نے ادارۂ سیاست کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب کی زیرنگرانی ڈاکٹر عبدالقدوس، ڈاکٹر محمد کلیم غوری، ڈاکٹر محمد ماجد، ڈاکٹر غازی مصباح، ڈاکٹر محمد ارشد علی، ڈاکٹر محمد عمران، ڈاکٹر محمد سمیع نے اپنی خدمات انجام دی۔ جبکہ ماہر حجامہ ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ کی نگرانی ڈاکٹر ثمینہ، ڈاکٹر شاہین، ڈاکٹر صدیقہ، ڈاکٹر ہاجرہ، ڈاکٹر ممتاز، ڈاکٹر رفعت وغیرہ نے اپنی خدمات انجام دیں۔

TOPPOPULARRECENT