Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / ادارہ ادبیات اردو کے امتحانات، ادخال فیس کی تاریخ

ادارہ ادبیات اردو کے امتحانات، ادخال فیس کی تاریخ

معتمد عمومی ایوان اردو پروفیسر ایس اے شکور کا اعلان

معتمد عمومی ایوان اردو پروفیسر ایس اے شکور کا اعلان
حیدرآباد ۔ 16 مارچ (پریس نوٹ) پروفیسر ایس اے شکور معتمد عمومی کے بموجب ادارہ ادبیات اردو کے امتحانات اردو ماہر، اردو عالم، اردو فاضل، حیدرآباد و سکندرآباد، اضلاع و بیرون ریاست آندھراپردیش کے تمام مراکز پر ایک ساتھ مئی 2015ء میں منعقد ہوں گے۔ ادخال فیس کی آخری تاریخ بغیر دیرینہ کے 17 مارچ تا 10 اپریل 2014ء مقرر کی گئی ہے۔ 100 روپئے دیرینہ کے ساتھ 11 اپریل تا 18 اپریل 2014ء اور 500 روپئے دیرینہ تتکال اسکیم کے تحت 19 تا 26 اپریل راست ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ حیدرآباد میں داخل کی جاسکتی ہے۔ نامکمل درخواست فارمس مسترد کردیئے جائیں گے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی مراسلت نہیں کی جائے گی۔ امتحانات کی فیس کی تفصیل اس طرح ہے۔ اردو ماہر کی فیس 250 روپئے، اردو عالم 300 روپئے، اردو فاضل حصہ اول 250، اردو فاضل حصہ دوم 300 روپئے اردو فاضل مکمل 500 روپئے اور جزوی امتحانات اردو ماہر، اردو عالم اور اردو فاضل ایک تا دو پرچوں کے لئے 150 روپئے تین تا پانچ پرچوں کے لئے 250 روپئے (اردو عالم کے تین تا چھ پرچوں کیلئے 300 روپئے) مقرر کی گئی ہے۔ پروفیسر ایس اے شکور نے تمام تعلیمی مراکز کے ذمہ داروں اور خواہشمند امیدواروں کو اطلاع دی ہیکہ اپنے فارمس کی مکمل خانہ پری درخواست گذار سے کرائیں اور مع فیس بذریعہ ڈیمانڈ ڈرافٹ بحق ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ حیدرآباد پر داخل کریں۔ درخواست فارم کے ساتھ معہ دو عدد فوٹوز اور خود کا پتہ لکھا ہوا لفافہ جس پر پانچ روپئے کا ٹکٹ چسپاں کیا ہو۔ داخلہ کے خواہشمند تمام کوچنگ سنٹرس کے ذمہ داروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مقرر کردہ تاریخوں میں جلد از جلد درخواست فارمس وقت پر داخل کریں۔ مزید تفصیلات فون نمبر 040-23310469 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT