Monday , February 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ادارہ ادبیات اردو کے امتحانات آئندہ ماہ مقرر

ادارہ ادبیات اردو کے امتحانات آئندہ ماہ مقرر

ادخال فیس کی آخری تاریخ 10 نومبر ، پروفیسر ایس اے شکور
حیدرآباد ۔ 6 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ایس اے شکور معتمد عمومی کی اطلاع کے بموجب ادارہ ادبیات اردو کے امتحانات اردو ماہر ، اردو عالم ، اردو فاضل ، حیدرآباد و سکندرآباد ، اضلاع و بیرون ریاست تلنگانہ کے تمام مراکز پر ایک ساتھ ماہ دسمبر میں منعقد ہوں گے ۔ ادخال فیس کی تاریخ بغیر دیرینہ کے 10 نومبر مقرر کی گئی ہے ۔ 100 روپئے دیرینہ کے ساتھ 13 تا 30 نومبر اور 500 روپئے دیرینہ کے ساتھ تتکال اسکیم کے تحت یکم تا 12 دسمبر راست ادارہ ادبیات اردو ، پنجہ گٹہ حیدرآباد میں داخل کی جاسکتی ہے ۔ امتحانات کے فیس کی تفصیل اس طرح ہے ۔ اردو ماہر کی فیس 250 روپئے ، اردو عالم 300 روپئے ، اردو فاضل حصہ اول 250 ، اردو فاضل حصہ دوم 300 روپئے ، اردو فاضل مکمل 500 روپئے اور جزوی امتحانات اردو ماہر ، اردو عالم اور اردو فاضل ایک تا دو پرچوں کے لیے 150 روپئے تین تا پانچ پرچوں کے لیے 250 روپئے ( اردو عالم کے تین تا چھ پرچوں کے لیے 300 روپئے ) مقرر کی گئی ہے ۔ پروفیسر ایس اے شکور نے تمام تعلیمی مراکز کے ذمہ داروں اور خواہش مند امیدواروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اپنے فارمس کی مکمل خانہ پری درخواست گزار سے کرائیں اور مع فیس بہ ذریعہ ڈیمانڈ ڈرافٹ بحق ادارہ ادبیات اردو ، پنجہ گٹہ حیدرآباد پر داخل کریں ۔ داخلہ کے خواہش مند و تمام کوچنگ سنٹرس کے ذمہ داروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مقرر کردہ تاریخوں میں جلد از جلد درخواست فارمس وقت پر داخل کریں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 040-23310469 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT