Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / ادارہ ادبیات اردو کے امتحانات آئندہ ماہ مقرر

ادارہ ادبیات اردو کے امتحانات آئندہ ماہ مقرر

30 نومبر دیرینہ فیس ادخال کی آخری تاریخ ، معتمد ادبیات پروفیسر ایس اے شکور کا بیان

30 نومبر دیرینہ فیس ادخال کی آخری تاریخ ، معتمد ادبیات پروفیسر ایس اے شکور کا بیان
حیدرآباد ۔ 10 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ایس اے شکور معتمد عمومی کی اطلاع کے بموجب ادارہ ادبیات اردو کے امتحانات اردو ماہر ، اردو عالم ، اردو فاضل ، حیدرآباد و سکندرآباد ، اضلاع و بیرون ریاست آندھرا پردیش کے تمام مراکز پر ایک ساتھ ماہ دسمبر 2014 میں منعقد ہوں گے ۔ 100 روپئے دیرینہ کے ساتھ 14 تا 30 نومبر اور 500 روپئے دیرینہ کے ساتھ تتکال اسکیم کے تحت یکم تا 10 دسمبر راست ادارہ ادبیات اردو ، پنجہ گٹہ حیدرآباد میں داخل کی جاسکتی ہے ۔ امتحانات کے فیس کی تفصیل اس طرح ہے ۔ پروفیسر ایس اے شکور نے تمام تعلیمی مراکز کے ذمہ داروں اور خواہش مند امیدواروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اپنے فارمس کی مکمل خانہ پری درخواست گزار سے کرائیں اور مع فیس بذریعہ ڈیمانڈ ڈرافٹ بحق ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ حیدرآباد پر داخل کریں ۔ درخواست فارم کے ساتھ مع دو عدد فوٹوز اور خود کا پتہ لکھا ہوا لفافہ جس پر پانچ روپئے کا ٹکٹ چسپاں کیا ہو ۔ داخلہ کے خواہش مند و تمام کوچنگ سنٹرس کے ذمہ داروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مقرر کردہ تاریخوں میں جلد از جلد درخواست فارمس وقت پر داخل کریں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 040-23310469 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT