Wednesday , January 16 2019

ادارہ ادبیات اردو کے امتحانات کا آج آغاز

معتمد عمومی ایوان اردو پروفیسر ایس اے شکور کا بیان

معتمد عمومی ایوان اردو پروفیسر ایس اے شکور کا بیان
حیدرآباد ۔ 26 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ایس اے شکور معتمد عمومی ادارہ ادبیات اردو کے بموجب 27 دسمبر تا 31 دسمبر اردوماہر ، اردو عالم اور اردو فاضل کے امتحانات منعقد ہوں گے ۔ تمام امیدوار وقت پر امتحانی مرکز پر پہونچ جائیں اور ڈسپلن کا خاص خیال رکھیں ۔ فلائنگ اسکواڈ علاقہ واری طور پر تشکیل دیا گیا ہے ۔ تمام مراکز کے ذمہ داران امتحانات ڈسپیلن پر مبنی اردو کی ترقی کے لیے انجام دیں ۔ جو بھی سنٹر پر بدنظمی پائی جائے گی اس تعلیمی مرکز کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور مرکز کو معطل کردیا جائے گا ۔ 17 امتحانی مراکز پر امتحان منعقد کئے جارہے ہیں جس میں 7مراکز حیدرآباد ، سکندرآباد اور اضلاع میں 10 قائم ہے ۔ شہر میں گورنمنٹ پرائمری اسکول ہندی نگر ( حکیم پیٹ ) ، الحجاز اسلامک مشن اسکول ( معین باغ ) ، ایور گرین ٹیلنٹ اسکول ( مشیر آباد ) ، سینٹ سنین ہائی اسکول ( چنچل گوڑہ ) ، محمدیہ ہائی اسکول ( بارکس ) ، گلبرٹ مشن اسکول ( تالاب کٹہ ) ، وہاب پرائمری اسکول ( چمپاپیٹ ) اور اضلاع میں ، مریال گوڑہ ، نلگنڈہ ، ورنگل ، آرمور ، کریم نگر ، جگتیال ، ٹیکمال ، بسوا کلیان ، بیدر ، اتکور شامل ہیں ۔ مزید معلوما ت دفتر ہذا کے فون 040-23310469 پر ربط کریں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT