Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارہ ادبیات اردو کے امتحانات کا آج آغاز

ادارہ ادبیات اردو کے امتحانات کا آج آغاز

معتمد عمومی ادبیات اردو پروفیسر ایس اے شکور کا بیان
حیدرآباد ۔ 26 ڈسمبر (پریس نوٹ) پروفیسر ایس اے شکور معتمد عمومی ادارہ ادبیات اردو کے بموجب 27 تا 31 ڈسمبر 2015ء اردو ماہر، اردو عالم اور اردو فاضل کے امتحانات منعقد ہوں گے۔ تمام امیدوار وقت پر امتحانی مرکز پر پہنچ جائیں اور ڈسپلن کا خاص خیال رکھیں۔ فلائنگ اسکواڈ علاقہ واری طور پر تشکیل دیا گیا ہے۔ تمام مراکز کے ذمہ داران امتحانات ڈسپلن پر مبنی اردو کی ترقی کیلئے انجام دیں جو بھی سنٹر پر بدنظمی پائی جائے گی اس تعلیمی مرکز کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور مرکز کو معطل کردیا جائے گا۔ 17 امتحانی مراکز منعقد کئے جارہے ہیں جس میں 7 مراکز حیدرآباد سکندرآباد اور اضلاع میں 10 قائم ہے۔ شہر میں گورنمنٹ پرائمری اسکول ہندی نگر (حکیم پیٹ)، الحجاز اسلامک مشن اسکول (معین باغ)، مارٹینییٹ ہائی اسکول (مشیرآباد)، سینٹ سنین ہائی اسکول (چنچلگوڑہ)، مدرسہ دارالعلوم صدیقیہ (مصطفی نگر)، گلبرٹ مشن اسکول (تالاب کٹہ)، وہاب پرائمری اسکول (عنبرپیٹ) اور اضلاع میں سداسیو پیٹ، نلگنڈہ، محبوب نگر، آرمور، کریم نگر، جگتیال، کورٹلہ، بیدر، اوٹکور اور مریال گوڑہ شامل ہیں۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبر 040-23310469 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT