Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / ادارہ ادبیات اردو کے امتحانات کا اختتام،پروفیسر ایس اے شکور کا بیان

ادارہ ادبیات اردو کے امتحانات کا اختتام،پروفیسر ایس اے شکور کا بیان

حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ایس اے شکور معتمد عمومی کی اطلاع کے بموجب ادارہ ادبیات اردو کے زیر اہتمام اردو ماہر ، اردو عالم ، اردو فاضل کے امتحانات منعقدہ 27 تا 31 دسمبر 2017 کا اختتام عمل میں آیا ۔ ان امتحانات میں دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں 5 مراکز اور اضلاع میں 6 امتحانی مراکز طلباء وطالبات نے شرکت کی ۔ شہر حیدرآباد میں مارٹینیٹ ہائی اسکول مشیر آباد ، گلبرٹ مشن اسکول تالاب کٹہ ، محمدیہ ہائی اسکول بارکس ، دارالعلوم صدیقیہ مصطفی نگر اور مدرسہ تعلیم الاسلام بنڈلہ گوڑہ ، اضلاع میں نلگنڈہ ، جگتیال ، کورٹلہ ، اٹکور ، بیدر اور آرمور بھی شامل ہیں ۔ پروفیسر ایس اے شکور ، معتمد عمومی نے کہا کہ ان امتحانات کے نتائج کا متعاقب اعلان کیا جائے گا ۔ کوچنگ سنٹرس کے معتمدین و امتحانی مراکز کے ذمہ داروں کے علاوہ اخبارات اور پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT