Tuesday , December 11 2018

ادارہ ادبیات اردو کے امتحانات کا اختتام،معتمد عمومی ایوان اردو پروفیسر ایس اے شکور کا بیان

حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ایس اے شکور معتمد عمومی کے بموجب ادارہ ادبیات اردو کے زیر اہتمام اردو ماہر ، اردو عالم ، اردو فاضل کے امتحانات 27 تا 31 دسمبر 2014 کا اختتام عمل میں آیا ۔ ان امتحانات میں دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں 7 مراکز اور اضلاع میں 10 امتحانی مراکز پر طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔ شہر حیدرآباد میں ، گو

حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ایس اے شکور معتمد عمومی کے بموجب ادارہ ادبیات اردو کے زیر اہتمام اردو ماہر ، اردو عالم ، اردو فاضل کے امتحانات 27 تا 31 دسمبر 2014 کا اختتام عمل میں آیا ۔ ان امتحانات میں دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں 7 مراکز اور اضلاع میں 10 امتحانی مراکز پر طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔ شہر حیدرآباد میں ، گورنمنٹ پرائمری اسکول ( ٹولی چوکی ) ، ایور گرین ٹیلنٹ اسکول ( مشیر آباد ) ، سینٹ سنین ہائی اسکول ( چنچل گوڑہ ) ، محمدیہ ہائی اسکول ( بارکس ) ، گلبرٹ مشن اسکول ( تالاب کٹہ ) ، وہاب پرائمری اسکول ( چمپاپیٹ ) اور الحجاز اسلامک مشن اسکول ( معین باغ ) ، اضلاع میں ٹیکمال ، سنگاریڈی ، مریال گوڑہ ، نلگنڈہ ، ورنگل ، کریم نگر ، جگتیال ، اٹکور ، بیدر اور بسواکلیان بھی شامل ہیں ۔ پروفیسر ایس اے شکور معتمد عمومی نے کہا کہ ان امتحانات کے نتائج کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا ۔ کوچنگ سنٹرس کے معتمدین و امتحانات مراکز کے ذمہ داروں کے علاوہ اخبارات اور پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔ فلائنگ اسکواڈ میں پروفیسر ایس اے شکور معتمد عمومی ادارہ اے اے فاروقی ، رکن شعبہ امتحانات موجود تھے ۔ جناب محمد عبدالغنی منتظم ادارہ استفسار پر موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT