Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / ادارہ ادبیات اردو کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان

ادارہ ادبیات اردو کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان

حیدرآباد ۔ 19 ۔ دسمبر : ( راست ) : پروفیسر ایس اے شکور معتمد عمومی ، ادارہ ادبیات اردو کی اطلاع کے بموجب اردو ماہر ، اردو عالم ، اردو فاضل کے امتحانات 27 دسمبر تا 31 دسمبر منعقد ہوں گے ۔ تمام امیدواروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ہال ٹکٹس 22 دسمبر سے ادارہ ادبیات اردو سے حاصل کرلیں اور مقررہ وقت پر امتحانی مراکز پر آدھا گھنٹہ قبل پہنچ جائیں اور مکمل نظم و نسق اور تمام شرائط پر کار بند رہیں ۔ تفصیلات کے لیے 040-23310469 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔

 

چندرائن گٹہ ، پھول باغ ، نواب صاحب کنٹہ
اور رحمت نگر کے علاقوں میں برقی شٹ ڈاون
حیدرآباد ۔ 19 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : اسسٹنٹ ڈیویژنل انجینئر برقی چارمینار کے بموجب فیڈر کے مرمتی کام کے باعث 20 دسمبر کو 11 تا 2 بجے دن چندرائن گٹہ ، ڈی آر ڈی ایل روڈ کے سامنے کا علاقہ ، نصیب نگر ، پھول باغ، نندنی نگر ، رکھشا پورم ، گلشن اقبال کالونی ، اروندھتی کالونی ، 11 تا 12 بجے دن خواجہ پہاڑی ، نواب صاحب کنٹہ ، صالحین کالونی ، غوث نگر ، تاڑبن ، 12 تا ایک بجے دن دانماں جھونپڑی ، اویسی ہلز ، رحمت نگر علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT