Tuesday , December 11 2018

ادارہ ادب اسلامی محبوب نگر کا ادبی اجلاس و مشاعرہ

محبوب نگر ۔ 12؍ جنوری ( ذریعہ فیاکس) ڈاکٹر محمد عبدالعزیز سہیل معتمد ادارہ ادب اسلامی محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب ادادہ کا دوسرا ماہانہ ادبی اجلاس و مشاعرہ 16؍ جنوری بروز جمعہ بعد مغرب 6-15 شام سردار ہائٹس اسکول نیوٹاون محبوب نگر پر منعقد ہوگا ۔ ادبی اجلاس میں ’’اردو ذریعہ تعلیم اور ہماری ذمہ داریاں ‘‘ کے موضوع پر ڈاکٹر نسیم احمد پر

محبوب نگر ۔ 12؍ جنوری ( ذریعہ فیاکس) ڈاکٹر محمد عبدالعزیز سہیل معتمد ادارہ ادب اسلامی محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب ادادہ کا دوسرا ماہانہ ادبی اجلاس و مشاعرہ 16؍ جنوری بروز جمعہ بعد مغرب 6-15 شام سردار ہائٹس اسکول نیوٹاون محبوب نگر پر منعقد ہوگا ۔ ادبی اجلاس میں ’’اردو ذریعہ تعلیم اور ہماری ذمہ داریاں ‘‘ کے موضوع پر ڈاکٹر نسیم احمد پرنسپل المدینہ کالج محبوب نگر خطاب کریں گے ۔ مشاعرہ میں شعراء کرام جناب ڈاکٹر معید جاوید ‘ جناب حلیم بابر ‘ جناب ظہیر ‘ جناب صادق فریدی ‘ جناب انجم برہانی (چچا) ‘ جناب جامی وجودی ‘ جناب نعیم کوثر ‘ جناب محبت علی منان ‘ جناب جلیل رضاء و دیگر شعراء کرام اپنا کلام سنائیں گے ۔ مشاعرہ کی صدارت جناب حلیم بابر کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT