Tuesday , January 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ادارہ ادب اسلامی کریم نگر کے مشاعرہ کا انعقاد

ادارہ ادب اسلامی کریم نگر کے مشاعرہ کا انعقاد

کریم نگر /22 مارچ (فیکس) ادارہ ادب اسلامی کریم نگر کا 126 واں طرحی و غیر طرحی مشاعرہ دفتر جماعت اسلامی کریم نگر پر منعقد ہوا۔ عبد الباری لطیفی نے صدارت کی۔ محمد عبد الرؤف اور فیاض الحسن فیاض شریک مشاعرہ تھے۔ امجد سلیم امجد نے نعت شریف پیش کی۔ محمد مصطفی علی انصاری نے خاکہ اور عبد الرشید منظر لطیفی نے کہانی پیش کی۔ قبل ازیں عبد الباری لطیفی کی تلاوت قرآن سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ طرحی و غیر طرحی دور میں عبد العظیم خاں عظیم، ڈاکٹر عبد الاحد شکیل، نصیر الدین نصیر، امجد سلیم امجد، منظر لطیفی، فیصل وارثی، افضل علی وارثی اور فیاض الحسن فیاض نے کلام پیش کیا۔ مشاعرہ میں سینئر سٹیزنس محمد عابد حسین، محمد غیاث الدین، لیاقت علی وارثی، محمد مقبول حسین کے علاوہ شیخ اشفاق علی وارثی اور دیگر نوجوانوں کی کثیر تعداد میں موجود تھی۔ جمیل لطیف، سید معین الدین، عمران علی اور اشفاق وارثی نے اساتذہ کا کلام پیش کیا۔ فیصل وارثی نے مشاعرہ کی کارروائی چلائی۔ بشیر الدین حیدر کے شکریہ پر محفل کا اختتام عمل میں آیا۔ آئندہ ماہ کے لئے مصرع طرح ’’پھول اخلاص و محبت کے کھلاتے رہئے‘‘ دیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT