Wednesday , December 19 2018

ادارہ ادب صادق حیدرآباد کے جلسوں اور مشاعروں کو خراج تحسین

محبوب نگر ۔ 21جنوری ( فیاکس) جناب حلیم بابرؔ صدر بزم کہکشاں و سابق صدر اردو گھر ( اردو اکیڈیمی ) محبوب نگر نے ادارہ ادب صادق حیدرآباد کے حالیہ مسلسل 11دنوں پر مشتمل جن ادبی اجلاس ‘ مشاعرے و ادبی ایوارڈس کا انعقاد عمل میں لایاہے ‘ اُس کی ستائش کرتے ہوئے اپنے پیام میں کہا ہے کہ ڈاکٹر خواجہ فرید الدین صادق ایک مجاہد اردو کی حیثیت سے زائد ا

محبوب نگر ۔ 21جنوری ( فیاکس) جناب حلیم بابرؔ صدر بزم کہکشاں و سابق صدر اردو گھر ( اردو اکیڈیمی ) محبوب نگر نے ادارہ ادب صادق حیدرآباد کے حالیہ مسلسل 11دنوں پر مشتمل جن ادبی اجلاس ‘ مشاعرے و ادبی ایوارڈس کا انعقاد عمل میں لایاہے ‘ اُس کی ستائش کرتے ہوئے اپنے پیام میں کہا ہے کہ ڈاکٹر خواجہ فرید الدین صادق ایک مجاہد اردو کی حیثیت سے زائد ازدودہوں سے جلسوں اور مشاعروں کا انعقاد عمل میں لارہے ہیں ‘ سالحال تو انہوں نے 17نامور احباب کو ادبی ایوارڈس سے نوازا ہے ‘ یہ 11روزہ تقاریب اردو گھر مغلپورہ‘ مولانا آزاد انسٹی ٹیوٹ و سہیل منشن مہدی پٹنم میں منعقد ہوتے رہے جن میں محبان اردو ‘شعراء ‘ ادبا نے شرکت کی ۔ سیرت النبیؐ پر تقاریر‘ سنجیدہ ‘ نعتیہ ‘ حمدیہ و مزاحیہ مشاعروں کا بھی انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ بہرحال دنیائے علم و ادب نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس طرح کے لگاتار 11روزہ جشن اردو پروگرامس کسی بھی ادارہ نے منعقد نہیں کئے ‘ صرف یہ اعزاز ادارہ ادب صادق کو حاصل ہوا ہے ۔ کیا ہی اچھا ہوگا اگر اس ادارہ کے زیراہتمام چند منتخبہ اضلاع میں بھی وقفہ قفہ سے اس طرح کے تقاریب کا انعقاد عمل میں لایا جائے تو بڑا ادبی کارنامہ ثابت ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT