Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / ادارہ اسلامیات کے زیر اہتمام پیامِ انسانیت کانفرنس

ادارہ اسلامیات کے زیر اہتمام پیامِ انسانیت کانفرنس

سہارنپور ، 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام)ملک میں امن و امان ،خیر سگالی ، بھائی چارہ اور انسانیت نوازی کو فروغ دینے کے عظیم مقصد کے تحت کل 15مئی کواتراکھنڈ کی تحصیل بھگوانپور روڑکی میں ادارہ اسلامیات کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان”پیامِ انسانیت کانفرنس ”کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔کانفرنس کے کنوینر مولانا محمد عثمان ندوی نے بتایا کہ اس تاریخی پروگرام میں بلا تفریق تمام مذاہب کے نمائندے اور برادرانِ وطن کی ایک بڑی تعداد کی شرکت کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ مولانا ندوی نے مزید بتایا کہ اس پروگرام میں مولانا بلال عبدالحئی حسنی ندوی ،مولانا عبداللہ مغیثی ،مولانا محمد سعیدی ،پیرجی حافظ حسین احمد بوڑیوی،مولانا محمد اختر قاسمی اورمولانا محمد ہاشم قاسمی سمیت تمام چھوٹے بڑے مدارس کے علماء ،اسکالرس اور ذمہ داران شرکت کر رہے ہیں ۔اس موقع پر ادارہ کے صحافتی ترجمان سہ ماہی ”متاعِ کارواں” کی خصوصی اشاعت ”پیامِ انسانیت نمبر” کا اجراء بھی عمل میں آئیگا۔

TOPPOPULARRECENT