Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارہ بہادر خان ایجوکیشنل فنڈ کے تعلیمی وظائف

ادارہ بہادر خان ایجوکیشنل فنڈ کے تعلیمی وظائف

حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : نواب بہادر یار جنگ مرحوم کی یاد میں قائم کردہ ادارہ ’ بہادر خان ایجوکیشنل فنڈ ‘ کی جانب سے حکومت کے مسلمہ فنی تعلیم کے ڈگری ، ڈپلوما اور سرٹیفیکٹ کورسیس میں زیر تعلیم نادار و مستحق طلباء کو ہر سال بعد وصولی درخواست و انٹرویو وظائف دئیے جاتے ہیں ۔ اردو زبان سے واقف طلباء جن کا میٹرک یا انٹر میڈیٹ میں اردو ایک مضمون رہا ہو قابل ترجیح ہوں گے ۔ واضح رہے کہ یہ وظائف بلدی حدود گریٹر حیدرآباد اور ضلع رنگاریڈی میں واقع کالجس اور اداروں میں زیر تعلیم طلباء کے لیے منظور کئے جاتے ہیں ۔ درخواست فارم دفتر بہادر خان ایجوکیشنل فنڈ جامع مسجد عالیہ ، گن فاونڈری حیدرآباد سے 26 دسمبر تا 31 تک روزانہ 4-30 تا 6 بجے شام حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔ تکمیل شدہ فارمس داخل کرنے کی آخری تاریخ 2 جنوری 2017 ، 6 بجے شام ہوگی ۔ سابقہ وظیفہ پانے والے طلباء تجدید وظیفہ کے لیے جدید تعلیمی صداقت نامہ پچھلے سال کے دوران منعقدہ امتحانات کے میمورنڈم کے مصدقہ کاپیاں درخواست کے ساتھ منسلک کریں اور 2 جنوری سے قبل داخل کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT