Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ادارہ بیت المال کمیٹی کی خدمات قابل ستائش: ایس اے علیم

ادارہ بیت المال کمیٹی کی خدمات قابل ستائش: ایس اے علیم

نظام آباد:17؍اکٹوبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نظام آباد شہر کا قدیم واحد ملی ادارہ بیت المال آٹو نگر کی دختران ملت کی فلاح وبہبودی کیلئے دیانتدارانہ طور پر صاف وشفاف انداز میں عمدہ ومثالی کارکردگی قابل ستائش ہے جس کی مثال شاہد ہی کہیں ملے گی۔ ادارہ بیت المال انتظامی کمیٹی کی بے لوث خدمات شک وشبہات سے بالا تر ہے ۔ادارہ بیت المال کو حکومت کی سرکاری اسکیمات سے مستفید کروانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ تلنگانہ ریڈ کو چیرمین مسٹر ایس اے علیم نے ادارہ بیت المال نظام آباد کاد ورہ کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔تلنگانہ ریڈ کو چیرمین مسٹر ایس اے علیم نے کہا کہ صدر بیت المال انتظامی کمیٹی الحاج مرزا اسداللہ بیگ کی قیادت میں بہترین خدمات انجام دے رہی ہے۔ ماہ رمضان المبار ک میں زکوۃ، عطیات اور چرم قربانی کی وصولی کے سخت محنت کرتے ہیں۔ دختران ملت کو ٹیلرنگ ، کمپیوٹر، مہندی کی تربیت کے ساتھ ساتھ انہیں روزگار کے حصول میں تعاون کررہی ہے۔ اسی طرح غریب لڑکیوں کی شادیوں میں بیت المال اپنی جانب سے رقمی امداد بھی دے رہا ہے اور اب ملت اسلامیہ کی سہولتوں اوردیگرتقریبات کے انعقاد کیلئے کمیونٹی ہال کی بھی تعمیر کررہا ہے۔ اس طرح کے فلاحی وترقیاتی کام مسلمانوں کے علاقوں وحلقوںمیں کہیں بھی دیکھنے کو نہیں ملتے۔ تلنگانہ ریڈ کوچیرمین ایس اے علیم نے کہا کہ ادارہ بیت المال نظام آباد کی جانب سے لڑکیوں وخواتین میں محتلف فنی تربیت اسکیلس ڈیولپمنٹ کے تحت دی جارہی ہے۔ ان خواتین ولڑکیوں کو سرکاری اسکیمات سے مستفید کروانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ ادارہ بیت المال سے ٹیلرنگ کے ذریعہ تربیت حاصل کی گئی لڑکیوں کو سلائی مشین دینے کیلئے کوشش کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT