Wednesday , January 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ادارہ جات شاہین بیدر کا تعلیمی سفر کامیابی کے ساتھ جاری

ادارہ جات شاہین بیدر کا تعلیمی سفر کامیابی کے ساتھ جاری

بیدر۔8؍مئی۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آج کے اس مسابقتی دور میںحصول ِ تعلیم کیلئے طلباء کے اندر دلچسپی پیدا کرنا والدین و اولیائے طلباء کیلئے ضروری ہے۔آج ہم دیکھتے ہیں کہ اکثر والدین اپنے ذہین بچوں کی تعلیم کی فکر ہی نہیں کرتے جس سے باصلاحیت ذہین بچوں کانقصان ہوتا ہے۔صحیح وقت پر طلباء کی صحیح رہنمائی کرنا ہی ہے ان کی تعلیمی ترقی کیلئے ایک

بیدر۔8؍مئی۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آج کے اس مسابقتی دور میںحصول ِ تعلیم کیلئے طلباء کے اندر دلچسپی پیدا کرنا والدین و اولیائے طلباء کیلئے ضروری ہے۔آج ہم دیکھتے ہیں کہ اکثر والدین اپنے ذہین بچوں کی تعلیم کی فکر ہی نہیں کرتے جس سے باصلاحیت ذہین بچوں کانقصان ہوتا ہے۔صحیح وقت پر طلباء کی صحیح رہنمائی کرنا ہی ہے ان کی تعلیمی ترقی کیلئے ایک مشعل راہ کے مترداف ہوتی ہے۔شاہین ادارہ جات بیدر نے اپنے قیام سے ہی اس فکر کے ساتھ تعلیمی میدان میں ملت کے نو نہالوں کی آبیاری کیلئے آگے آیا ہے۔انھوں نے کہا کہ بیدر جو بہمنی سلطنت کا تخت رہا ‘یہ علوم و فنون کا گہوراہ سمجھا جاتا رہا ‘جہاں7سو سال قبل محمود گاوان یونیورسٹی میںدنیا کے تقریبا25ممالک سے طلباء سائنس ‘ٹیکنا لوجی ‘ریاضی‘ فلکیات اور دیگر عصری علوم سیکھنے کی غرض سے آیا کرتے تھے۔الحمد اُللہ شاہین ادارہ جات نے اسی عظمتِ رفتہ کے احیاء کی کامیاب کوشش کی ہے۔چنانچہ 25برس کے دوران شاہین ادارہ جات سے تقریباایک ہزار سے زائد طلباء و طالبات جن کی اکثریت مسلم طلباء کی ہے میرٹ کی اساس پر ایم بی بی یس میں داخلہ حاصل کئے ہیں اور ان میں بیشتر ایم بی بی ایس کی تکمیل کے بعد ملک و بیرون ملک خدمات انجام دے رہے ہیں اور سینکڑوں طلباء و طالبات انجینئرنگ و دیگر اعلی تعلیم کے کورسیس زیر تعلیم ہیں اور بیشتر طلباء ملک و بیرون ممالک خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اِظہار جناب عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات نے آج صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتائی۔ انھوں نے کہا کہ آج شاہین ادارہ جات بیدر میں ملک بھر کی11ریاستوں کے طلباء اور بیرون ممالک کے این آر آئیز طلباء خصوصا میڈیکل کرنے کے خواہشمند طلباء شاہین ادارہ جات سے مستفید ہورہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ شاہین ادارہ جات بیدر نے اس مرتبہ تعلیمی سال سے پی یوسی پلس بی اے برائے طلباء انٹی گریٹیڈ پروگرام کا آغازکرنے جارہا ہے ۔جہاں پر طلباء کو ریگولر کورسس کے ساتھ ساتھ سیول سرویسس جیسے IPS ,IASکورسیس کی تیاری کرائی جائے گی۔جس کیلئے ماہرین کی مدد لی جارہی ہے۔

خصوصا ملک بھر سے نو ودیا لیہ سے فارغ التحصیل جماعتِ دہم کے مسلم طلباء کو فیس میں رعایت کے ساتھ ساتھ معیاری تعلیم و طعام و قیام کا نظم مفت رہے گا۔پروگرام کی نگرانی آئی اے ایس آفیسرس کریںگے۔اور آندھرا پردیش و کرناٹک کے ممتاز و ماہر لیکچررس کے خدمات حاصل کئے جارہے ہیں جن کی نگرانی میں پرسنالیٹی ڈیولپمنٹ ‘صحت ‘عام معلومات اور کھیل کود کامعقول و بہتر نظم رہے گا۔اس کے علاوہ شاہین ادارہ جات کے منفرد پروجیکٹ ’’حفظ القُرآن پلس ‘‘ کو کامیابی کے ساتھ انقلابی نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔حفاظ کرام کیلئے عصری تعلیم کے حصول کو آسان بناتے ہوئے ایک انقلابی تحریک پوری کامیابی کے ساتھ رواں دواں ہے۔جس کے دورس نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ حفظ القرآن پلس سے متعلق انھو ںنے بتایا کہ 12تا15سال کی عمر کے حفاظ کرام کیلئے4سالہ اینٹی گریٹیڈ کے ذریعہ حفاظ کرام ایم بی بی ایس ‘انجینئرنگ‘ بزنس منجیمنٹ‘ دیگر پروفیشنل کورسس ‘آئی آئی ٹی اینڈ ای ای ٹی کے مسابقتی امتحانات میں شرکت کرسکتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ طالبات کیلئے ایک پانچ سالہ کورس میں طالبات آرٹس کے ڈگری کے ساتھ ساتھ عالمہ کورس کی ڈگری بھی حاصل کرتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ عصری و اسلامیات پر مبنی ان کورسس کی بدولت معاشرے میں بے راہ روی ‘مذہب سے بیگانگی میں کمی کی تواقع کی جاسکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ شاہین ادارہ جات کی اکاڈمک فیکلٹی نہ صرف تعلیمی میدان میں طلباء کو امتیازی نشان کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے کا اہل بناتی ہے اس کے ساتھ ساتھ اس کی شخصیت و کرداری سازی میںنمایاں رول ادا کرتی ہے۔انھوں نے ملتِ اسلامیہ کے ذمہ داران سے گزارش کی ہے کہ اپنی اولاد کو نہ صرف اپنا بلکہ ملک و قوم کی آنکھ کا تارا بنانے کیلئے انھیں عصری تعلیم کے ساتھ مذہبی تعلیم سے آراستہ کرنا ضروری ہے ۔مذکورہ کورسیس کے سے متعلق مزید تفصیلات کیلئے جناب عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات بیدر کے موبائیل نمبر09341111560یا شاہین ادارہ جات کے ویب سائیٹ www.shaheenpucollege.comپر انکوائری کو کلک کر کے حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT