Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ادارہ خادمان ملت کے ماہانہ اجلاس کا انعقاد

ادارہ خادمان ملت کے ماہانہ اجلاس کا انعقاد

رمضان سے متعلق اُمور پر غور، مولانا برکت اللہ قاسمی کی خدمات کوخراج عقیدت
کریم نگر۔/12جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آج بروز اتوار جناب مرزا امجد اللہ بیگ صدر ادارہ خادمان ملت کی صدارت میں حسب معمول ماہانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں خاص امور زیر بحث لائے گئے۔ ماہ رمضان المبارک میں اہل خیر حضرات تک پہنچ کر زکوٰۃ اور عطیات کے حصول کی کوشش کرنے کیلئے کریم نگر کے50 ڈیویژن میں ایک ذمہ دار شخص کو متعین کرنے اور حکومت کی جانب سے دی جانے والی شادی مبارک اسکیم کے 51ہزار روپئے دلوائے جانے کا انتظام کرنے پر غور و خوض کرنا طئے پایا۔ ڈیویژن واری مقرر حضرات کی سفارش پر مستحقین کی امداد کی جائے گی تاکہ کسی بھی غیر مستحق شحص کو ادارہ سے فیض یاب ہونے کا موقع نہ مل سکے۔ ماہ رمضان المبارک میں لوگ صدقہ، خیرات، زکوٰۃ، عطیات میں پہل کرتے ہوئے بہت کچھ دیتے ہیں اس لئے ادارہ کی جانب سے ترغیب دینے اور صحیح حقدار مستحقین کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنے کے سلسلہ میں پمفلٹ شائع کروانے اور تقسیم کرنا طئے پایا۔ اس کے علاوہ واٹس ایپ کے ذریعہ بھی تشہیر کی جائے گی۔ ادارہ خادمان ملت کا 15جنوری 1993 کو قیام عمل میں آیا تب سے آج تک مختلف فلاحی کاموں کی انجام دہی بخوبی عوام کے عطیات سے جاری ہے۔ زکوٰۃ اور عطیات حقیقی مستحقین تک پہنچنا ضروری ہے۔ اہل خیر حضرات سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ اپنی زکوٰۃ اپنے قریبی رشتہ داروں، پڑوسیوں ، جان پہچان والوں کو ہی دیں اور بغیر کسی تحقیق زکوٰۃ کسی کو نہ دیںاس سلسلہ میں کچھ دقت ہو تو آپ ادارہ خادمان ملت کے حوالے کردیں تو اس رقم کو اسلامی اصول کے تحت خرچ کیا جائے گا۔اس اجلاس میں امجد اللہ بیگ، محمد عبدالصمد نواب ،محمد نعیم الدین ، مسعود خان، ڈاکٹر سید محمود علی، سید محی الدین ، مقبول حسین، عمر بن سعیداور دیگر ذمہ داران شریک تھے۔ قبل ازیں عالم دین مولانا محمد برکت اللہ قاسمی استاذ حدیث دارالعلوم سبیل السلام حیدرآباد و شرعی عدالت کمیٹی کریم نگر صدر کے انتقال پر مولانا کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیااور دعائے مغفرت کی گئی ۔شرعی عدالت میں انجام دی گئی مولانا کی غیر معمولی خدمات کو یاد کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT