Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست اور ایم ڈی ایف کے سمر کیمپس

ادارہ سیاست اور ایم ڈی ایف کے سمر کیمپس

مراکز قائم کرنے کے خواہاں اداروں ، اسکولس سے درخواستیں مطلوب
حیدرآباد ۔ 22 ۔ مارچ : ( دکن نیوز ) : موسم گرما کے دوران شہر حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں پیشہ وارانہ ووکیشنل ٹریننگ کے سلسلہ میں سمر کیمپ 2016 کا یکم اپریل سے آغاز ہوگا جو 30 مئی تک جاری رہے گا ۔ ادارہ سیاست اور میناریٹی ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام 13 ویں سمر کیمپ کا پہلا بیاچ یکم اپریل تا 16 مئی اور دوسرا بیاچ 15 اپریل سے 30 مئی تک ہوگا ۔ سمر کیمپ میں مختلف مراکز پر ٹیلرینگ ، بیوٹیشن ، مہندی ڈیزائننگ ، فلاور میکنگ ، گلدستہ سازی ، اڈوانس ایمبرائیڈری کی تربیت کا اہتمام کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ قلیل مدتی کورس کے طور پر پرفیوم میکنگ ، بینگل میکنگ ، چاکلیٹ میکنگ ، موتی ورک ، کینڈل میکنگ ، سی پی کا کام ، خواتین و لڑکیوں کو ماہر و تجربہ کار انسٹرکٹرس کی نگرانی میں سکھایا جائے گا ۔ بعض مراکز میں ڈی سی اے ، کمپیوٹر ہارڈویر ، ایم ایس آفس ، اکاونٹس ، ڈی ٹی پی ، اسپوکن انگلش کی تربیت کا بھی خصوصی انتظام کیا جارہا ہے ۔ ’ سیکھو اور کماؤ ‘ کی اسکیم کے تحت میڈیکل لیاب ٹکنیشن ، ہیلت کیر اور فزیوتھراپی کے کورس منعقد کئے جائیں گے ۔ ایسے ادارے اور اسکولس جو تربیتی مراکز قائم کرنے سے دلچسپی رکھتے ہیں وہ 26 مارچ تک اپنی درخواستیں دفتر ایم ڈی ایف احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس پر آفس کے اوقات کے دوران داخل کریں جس کے بعد انہیں مرکز اور کورس الاٹ کیے جائیں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے محمد برکت علی کوآرڈینٹر فون 9700088110 اور محمد سرور آرگنائزنگ سکریٹری 8801410653 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT