Sunday , July 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست اور سیاست ملت فنڈ سے رشتوں کا دوبدو پروگرام

ادارہ سیاست اور سیاست ملت فنڈ سے رشتوں کا دوبدو پروگرام

18 فروری کو رائل ریجنسی گارڈن میں مقرر ، جناب ظہیر الدین علی خاں صدارت کریں گے
پروفیسر معین انصاری اور محترمہ شاہدہ انصاری مہمانان خصوصی
حیدرآباد ۔ 14 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ادارہ سیاست اور سیاست ملت فنڈ کے تعاون و اشتراک سے دوبدو ملاقات پروگرام اتوار 18 فروری کو صبح 10 تا 4 بجے شام رائل ریجنسی گارڈنس ، آصف نگر روڈ روبرو پٹرول پمپ پر منعقد ہوگا ۔ جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست صدارت کریں گے ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر معین انصاری چیرمین بورڈ آف نیوٹریشن پالمر یونیورسٹی ( امریکہ ) ، محترمہ شاہدہ انصاری ( امریکہ ) ، جناب ذاکر صدیقی ، ڈاکٹر یاسمین عسکر ( کینڈا ) اور اعزازی مہمانان کی حیثیت سے جناب سعید بن محمد القیعطی ، جناب فیصل بن القیعطی پروپرائٹرس رائل ریجنسی گارڈنس آصف نگر شرکت کریں گے ۔ اس دوبدو ملاقات پروگرام کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ ایسے والدین و سرپرست جو اپنے لڑکے اور لڑکیوں کے رشتوں کے سلسلہ میں فکر مند ہیں ان کے لیے یہ دوبدو ملاقات پروگرام ان کی فکر مندی و پریشانی کو دور کرتے ہوئے رشتوں کے طئے کرنے میں اہم رول ادا کرے گا ۔ جو والدین اس پروگرام میں شرکت کے خواہاں ہیں وہ اپنے ساتھ بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز زیادہ سے زیادہ رکھیں ۔ اس لیے کہ ایک فوٹو اور بائیو ڈاٹا رجسٹریشن کے لیے درکار ہوتا ہے اور باہمی گفتگو کے وقت آپ کے ہاں ان دونوں میں سے کوئی بھی نہ ہو تو بات چیت کرنے میں دشواری ہوگی ۔ اس پروگرام میں بھی حسب سابق کی طرح میڈیسن ، انجینئرنگ ، گریجویٹ ، پوسٹ گریجویٹ ، ایم بی اے ، ایم سی اے ، انٹر میڈیٹ ، ایس ایس سی ، عالم ، حافظ و فاضل اور عقد ثانی و تاخیر سے شادی اور معذورین کے لیے بھی سینکڑوں موزوں رشتے دستیاب رہیں گے ۔ جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینٹر پروگرام نے بتایا کہ انجینئرنگ کے لڑکے جو ملک اور بیرونی ممالک میں برسرروزگار ہیں ۔ ان کے بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز کو پروجکٹر کی مدد سے بتایا جائے گا ۔ عقد ثانی اور تاخیر سے شادی ، معذورین اور آن لائن پر بائیو ڈاٹا اور فوٹوز رجسٹریشن کرنے کے لیے علحدہ علحدہ کاونٹرس رہیں گے ۔ جن والدین نے دفتر روزنامہ سیاست میں اپنے لڑکے اور لڑکیوں کے بائیو ڈاٹاس کا رجسٹریشن کروایا ہو انہیں دوبدو ملاقات پروگرام میں رجسٹریشن کروانے کی ضرورت نہیں ۔ البتہ انہیں فوٹوز اور بائیوڈاٹاس کی کاپیز کے ساتھ کارڈ رکھنا ضروری ہوگا ۔ مزید تفصیلات کے لیے جناب خالد محی الدین اسد سے فون نمبر 9391160364 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT