Wednesday , January 24 2018
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست سے بمسٹ کوچنگ،امیدواروں کے رجسٹریشن کا دفتر سیاست پر آغاز

ادارہ سیاست سے بمسٹ کوچنگ،امیدواروں کے رجسٹریشن کا دفتر سیاست پر آغاز

حیدرآباد ۔ 7 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام ہمیشہ کی طرح بمسٹ کے امتحان کی تیاری کیلئے کوچنگ کلاس کا یکم مئی سے عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء میں آغاز ہورہا ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کورس نے بتایا کہ ایسے طلباء وطالبات جو انٹر میڈیٹ اردو میڈیم سے ہوں اور سائنس کے مضامین میں ہو یا انگریزی میڈیم کے ہوں اور زبان دوم اردو ہو تو بمسٹ امتحان کے اہل ہیں ۔ کوچنگ کے خواہش مند طلباء وطالبات اپنے نام معہ رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپئے کے ساتھ انٹر میڈیٹ میمو اور دو عدد فوٹو 8 اپریل سے 11 بجے دن سے 4 بجے دن تک بمقام احاطہ سیاست عابڈس پر جناب خالد محی الدین اسد کنوینر کے پاس تحریر کروائیں ۔ اضلاع کے طالبات کو ٹھہرانے کیلئے گرلز ہاسٹل میں انتظام کیا گیا ہے ۔ کوچنگ تین ماہ کی ہوگی جس میں حیدرآباد کے ماہر اساتذہ جناب اکبر الدین صدیقی موظف پرنسپل ممتاز کالج ، ڈاکٹر اکبر الدین ، ڈاکٹر کلیم الدین کی خدمات حاصل کئے گئے ہیں ۔ مزید معلومات کیلئے 9391160364 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT