Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست سے مرد و خواتین کا ایک روزہ حجامہ کیمپ

ادارہ سیاست سے مرد و خواتین کا ایک روزہ حجامہ کیمپ

13 ستمبر کو عابد علی خاں آئی ہاسپٹل پر مقرر ، رجسٹریشن کا آغاز
حیدرآباد ۔ 12 ۔ ستمبر : ( راست ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام ایک روزہ حجامہ کیمپ برائے مرد و خواتین کا بروز اتوار 13 ستمبر کو صبح 9 تا 2 بجے دن عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء میں منعقد ہوگا ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ حیدرآباد کے مشہور حجامہ ماہر ڈاکٹر محمد عبدالمجیب ایم ڈی یونانی اور لیڈی ماہر حجامہ ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ کے زیر نگرانی حجامہ ڈاکٹرز مریضوں کا معائنہ اور علاج کریں گے ۔ مریض سے مرض کے لحاظ سے کپ تجویز کیے جائیں گے ۔ فی کپ مریض سے 60 روپئے لیے جائیں گے ۔ مزید معلومات کے لیے اور رجسٹریشن کے لیے فون نمبر 8801749863 ۔ 8125249080 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT