Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست سے مظفر نگر فساد متاثرین کیلئے ملبوسات اور کمپیوٹرس روانہ

ادارہ سیاست سے مظفر نگر فساد متاثرین کیلئے ملبوسات اور کمپیوٹرس روانہ

حیدرآباد 12 فبروری (سیاست نیوز) اترپردیش کے مظفر نگر و اطراف مقامات پر چند ماہ قبل پیش آئے فرقہ وارانہ واقعات کے متاثرہ افراد کو راحت پہونچانے کے مقصد سے روزنامہ سیاست کی جانب سے ایک ٹرک مختلف اشیاء آج شب مظفر نگر کیلئے روانہ کئے گئے۔ جبکہ ایک ماہ قبل بھی سیاست کی جانب سے بالخصوص سردی سے بچاؤ کیلئے گرم ملبوسات، بلانکٹس، سوٹرس او

حیدرآباد 12 فبروری (سیاست نیوز) اترپردیش کے مظفر نگر و اطراف مقامات پر چند ماہ قبل پیش آئے فرقہ وارانہ واقعات کے متاثرہ افراد کو راحت پہونچانے کے مقصد سے روزنامہ سیاست کی جانب سے ایک ٹرک مختلف اشیاء آج شب مظفر نگر کیلئے روانہ کئے گئے۔ جبکہ ایک ماہ قبل بھی سیاست کی جانب سے بالخصوص سردی سے بچاؤ کیلئے گرم ملبوسات، بلانکٹس، سوٹرس اور دیگر اشیاء پر مشتمل ایک ٹرک روانہ کیا گیا تھا اور آج شب بھی ایک ٹرک بلانکٹس، بیڈ شیٹس، ملبوسات کے علاوہ کمپیوٹرس وغیرہ بھی روانہ کئے گئے۔ روزنامہ سیاست کی جانب سے مظفر نگر اطراف و اکناف کے علاقوں میں متاثرین کیلئے نہ صرف بڑے پیمانے پر راحت کاری اقدامات کئے جارہے ہیں بلکہ متاثرہ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو کمپیوٹرس کی تعلیم سے آراستہ کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT