Wednesday , December 12 2018

ادارہ سیاست سے مظفر نگر فساد متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری

فیض عام ٹرسٹ کا بھی دست تعاون ، دفتر سیاست میں اجلاس ، جناب زاہد علی خاں اور دیگر کی شرکت

فیض عام ٹرسٹ کا بھی دست تعاون ، دفتر سیاست میں اجلاس ، جناب زاہد علی خاں اور دیگر کی شرکت

حیدرآباد۔/6 مارچ(سیاست نیوز) فساد زدہ مظفر نگر اترپردیش میں سیاست ملت ریلیف فنڈ کے امدادی کاموں کا تسلسل ہنوز جاری ہے۔ سیاست کے بازآبادکاری و امدادی کاموں کو استحکام بخشنے فیض عام ٹرسٹ حیدرآباد نے اپنا دست تعاون دراز کیا ہے۔ مظفر نگر کے متاثرین کو تعلیمی و اقتصادی طور پر مستحکم بنانے کے اقدامات کے سلسلہ میں آج جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست کے چیمبر میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں جناب افتخار حسین سکریٹری ٹرسٹی فیض عام ٹرسٹ اور جناب رضوان حیدر ٹرسٹی، جناب ظہیر الدین علی خان منیجئنگ ایڈیٹر سیاست اور جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مظفر نگر میںسیاست ملت ریلیف فنڈ کی جانب سے قائم کردہ پرائمری اسکول میں مزید بنیادی انفراسٹرکچر سہولتیں بہم پہنچائی جائیں جہاں زائد از 310 بچوں کا اندراج ہوا ہے۔

عمومی طور پر اس علاقہ میں غریب مسلم بچے تعلیم سے بے بہرہ رہتے ہیں۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ متاثرہ علاقہ میں ایک کمپوٹر سنٹر بھی قائم کیا جائے جس کے لئے 8 کمپوٹرس معہ متعلقہ اشیائے ضروریہ حیدرآباد سے فراہم کی جارہی ہے۔ جناب ظہیر الدین علی خان نے بتایا کہ مائناریٹی ڈیولپمنٹ فورم کی ایک ٹیم مظفر نگر روانہ کی گئی تاکہ متاثرہ علاقہ کی مسلم خواتین کو فنی تربیت دی جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ٹیم 6 کورسیس چلارہی ہے جس میں سافٹ ٹوائز، موم بتی و اگر بتی کی تیاری، مہندی ڈیزائن، چوڑی سازی، لکوئیڈ سوپ و واشنگ پاؤڈر کی تیاری کی تربیت دی جارہی ہے۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست نے بتایا کہ ضرورت پڑنے پر متاثرہ مظفر نگر میں مزید امدادی امور انجام دئیے جائیں گے تاکہ وہاں کے مسلمانوں کو خود کفیل بنانے میں تعاون کیا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی فلاحی و رفاہی اداروں سے بھی تعاون و اشتراک کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT