Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست سے نیٹ اور ایمسیٹ کوچنگ کا آج آغاز

ادارہ سیاست سے نیٹ اور ایمسیٹ کوچنگ کا آج آغاز

حیدرآباد 18 مارچ (سیاست نیوز) ادارہ سیاست کے زیراہتمام نیٹ (میڈیکل انٹرنس) اور ایمسیٹ و انجینئرنگ فارمیسی کی کوچنگ کلاسیس ماہر اور تجربہ کار لکچررس کی زیرنگرانی دو مقامات پر 19 مارچ پیر سے صبح 8 بجے سے شروع ہورہی ہیں۔ چارمینار متصل پٹرول پمپ طیبہ اسکول سری چندرا کالج اور مہدی پٹنم روڈ رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر میں ہیں۔ مسٹر اکبرالدین صدیقی (بیالوجی) ، جنید احمد (فزکس)، محمد وسیم (میاتھس) ، عبدالکریم (کیمسٹری) کے خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 8919383467 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT