Thursday , December 13 2018

ادارہ سیاست سے ورنگل کے حادثہ کا شکار نوجوان کو پچاس ہزار کی امداد

حیدرآباد 2 فبروری (سیاست نیوز) جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے آج دوبدو ملاقات پروگرام کے موقع پر نہایت دردمندی کے ساتھ اعلان کیاکہ ادارہ سیاست کی جانب سے سنگین حادثہ سے دوچار ورنگل کے نوجوان محمد عبدالحفیظ کو 50 ہزار روپئے کی مالی امداد دی جس پر حاضرین کی بڑی تعداد کی آنکھیں پُرنم ہوگئیں۔ اس نوجوان کا ایک ہاتھ اور دو پی

حیدرآباد 2 فبروری (سیاست نیوز) جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے آج دوبدو ملاقات پروگرام کے موقع پر نہایت دردمندی کے ساتھ اعلان کیاکہ ادارہ سیاست کی جانب سے سنگین حادثہ سے دوچار ورنگل کے نوجوان محمد عبدالحفیظ کو 50 ہزار روپئے کی مالی امداد دی جس پر حاضرین کی بڑی تعداد کی آنکھیں پُرنم ہوگئیں۔ اس نوجوان کا ایک ہاتھ اور دو پیر برقی تار کی زد میں آکر بُری طرح جھلس گئے تھے جس کے بعد ہی ڈاکٹرس کے مشورہ پر دونوں پاؤں کو گھٹنے سے علیحدہ کیا گیا۔ جناب زاہد علی خاں نے یہ بھی اعلان کیاکہ وہ اس لڑکے اور اُس کے خاندان کی ہرممکنہ مدد کریں گے۔

ورنگل شہر کے دیگر چند اصحاب خیر نے بھی اس نوجوان کی رقمی امداد کا اعلان کیا۔ جناب زاہد علی خان نے اُن کے ارکان خاندان کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے لڑکے عبدالحفیظ کے نام پر بینک اکاؤنٹ کھلوائیں۔ اطلاعات کے بموجب عبدالحفیظ شادی سے ایک روز قبل اس بھیانک حادثہ سے دوچار ہوئے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ عبدالحفیظ کی خدمت ان کی والدہ محترمہ علیمہ بیگم انجام دیتی ہیں۔ وہ خانگی طور پر ویلڈنگ کا کام کیا کرتے تھے۔

TOPPOPULARRECENT