Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست سے پکوان کلاسیس

ادارہ سیاست سے پکوان کلاسیس

صنعا گارڈن میں 27 تا 29 مئی مقرر ، رجسٹریشن بند
حیدرآباد ۔ 25 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : روزنامہ سیاست کے زیر اہتمام پکوان کلاسیس جو 27 ، 28 اور 29 مئی صنعا گارڈن روبرو سردار محل چارمینار پر منعقد کی جارہی ہیں جس کے لیے سیاست نے دلچسپی رکھنے والی طالبات و خواتین سے اپیل کی تھی کہ اس کلاس میں شرکت کے لیے اخبار سیاست میں شائع تراشہ پر کرتے ہوئے دفتر سیاست سے رجسٹریشن کارڈ حاصل کیا جائے جس کے لیے دونوں شہروں ہی نہیں بلکہ اضلاع سے بھی خواتین و طالبات نے آج آخری دن بھی رجسٹریشن کرواتے ہوئے انٹری پاس حاصل کئے ۔ اس بات کی اطلاع دی جاتی رہی ہے کہ یہ پکوان کلاس جمعہ ، ہفتہ اور اتوار 10 بجے دن تا 2 بجے دن جاری رہیں گی ۔ آج بالکلیہ طور پر رجسٹریشن بند کردیا گیا ہے اور وہ طالبات اور خواتین جنہوں نے کارڈ حاصل کی ہیں انہیں صنعا گارڈن میں داخل ہوتے وقت اپنے ساتھ کارڈ ، کاپی اور قلم ضرور رکھنا ہوگا ۔ کلاسیس کے دوران نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھوٹے بچوں کو ساتھ نہ لاکر انتظامیہ سے تعاون کریں ۔ جیسا کہ یہ بھی بتایا گیا کہ ماہر پکوان پونیت مہتا جو لذیذ غذاؤں ( پکوان ) میں دنیا بھر میں اپنی ایک شناخت بنا چکے ہیں اس سہ روزہ کلاس میں آپ کے دو بہ دو ہوں گے ۔ جتنے بھی وہ ڈشس بنائیں گے اس کو دھیان سے سنیں اس کے لیے طاقتور لاوڈ اسپیکر اور بڑے اسکرین لگائے جائیں گے ۔ ایسے مواقع بہت کم میسر آتے ہیں ۔ اس موقع کو غنیمت جاننا ہوگا ۔ دلچسپی پیدا کرنا خواتین و طالبات کی اولین ذمہ داری ہے ۔ خواتین اپنے گھر اور خاندان میں لذیذ پکوان سے ہی شناخت بناسکتی ہے اور جس کے ہاتھ میں لذیذ پکوان کا گر ہوگا اسے خاندان اور دوسرے لوگ عزت کی نگاہ سے دیکھیں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9908025687 پر ربط کریں ۔۔

ادارہ سیاست کی جانب سے مرد حضرات کیلئے حجامہ کیمپ
حیدرآباد ۔ 25 ۔ مئی : ( راست ) :  ادارہ سیاست اور ڈاکٹر مجیب پالی کلینک کی طرف سے مرد حضرات کے لئے ایک روزہ حجامہ کیمپ بروز ہفتہ 28 مئی کو صبح 9 بجے تا 2 بجے دن اُردو گھر مغل پورہ میں منعقد ہوگا۔ ڈاکٹر مجیب ماہر حجامہ کی زیرنگرانی ماہر حجامہ ڈاکٹرس مریضوں کی تشخیص کے ساتھ حجامہ بھی کریں گے۔ ایسے مریض جو سنت کی روشنی میں یا کمر کے درد، گردن کے درد، موٹاپا، تھائیرائیڈ، گھٹنوں کے درد اور دیگر امراض اعصابی اور شوگر کے مریض اس کیمپ سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ مریض سے فی کپ 60 روپئے لئے جائیں گے۔ مزید معلومات کے لئے ڈاکٹر محمد عبدالمجیب سے 8801749863 یا پھر 8297158387 پر ربط کرسکتے ہیں۔ رجسٹریشن کے اوقات 11 بجے دن سے 6 بجے شام رہیں گے۔۔
ادارہ سیاست کی جانب سے خواتین کا حجامہ کیمپ
حیدرآباد ۔ 25 ۔ مئی : ( راست ) : ادارہ سیاست اور ڈاکٹر یسریٰ ہیلت کیر کی جانب سے حجامہ کیمپ برائے خواتین ڈاکٹر یسریٰ ہیلت کیر واقع نزد ملک پیٹ ریلوے اسٹیشن ریس کورس روڈ عقب اورینٹ میڈیکل ہال 29 مئی اتوار کو صبح 9 تا 3 بجے دن منعقد ہوگا ۔ کوآرڈینٹر کیمپ حکیم ڈاکٹر سید غوث الدین نے بتایا کہ ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ اپنے لیڈی ڈاکٹرس کی ٹیم کے ساتھ مریض ( خواتین ) کا معائنہ اور علاج کریں گی ۔ ایسے خواتین جو سردرد ، کمر درد ، جوڑوں کا درد ، ذیابیطس ، بانچھ پن ، الرجی ، جلدی امراض ، ذہنی دباؤ ، جگری امراض وغیرہ میں مبتلا ہوں وہ حجامہ کروانے کیلئے اپنا نام 8125249080 پر درج کروائیں ۔ صحت مند خواتین بھی سنت کی روشنی میں حجامہ کرواسکتے ہیں ۔ مریض سے فی کپ 60 روپئے لیے جائیں گے ۔ ڈاکٹر مریض کے مرض کے حساب سے کپ کا تعین کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT