Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست سے گولکنڈہ میں سلائی مشینوں کی تقسیم

ادارہ سیاست سے گولکنڈہ میں سلائی مشینوں کی تقسیم

خواتین کو خود مکتفی ہونے پر زور، خواجہ جمال شریف کا ظہیرالدین علی خاں سے اظہار تشکر
حیدرآباد 22 اکٹوبر (پریس نوٹ) اقراء سوسائٹی اینڈ ماڈرن ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ سوسائٹی قلعہ گولکنڈہ نے بہ تعاون ادارہ سیاست خواتین کو خود روزگار سے جوڑنے کے مقصد سے سلائی مشینوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ یہ تقریب 15 اکٹوبر کو منعقد ہوئی۔ دوران تقسیم مشین جناب خواجہ جمال شریف صدر سوسائٹی نے ادارہ سیاست کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ادارہ سیاست ایک عرصہ سے عوام کی فلاحی، سماجی، معاشی، تعلیمی خدمات انجام دیتے آرہا ہے۔ سیاست کی سماجی خدمت کے تحت کئی بے روزگاروں کو روزگار سے جوڑنے اور خود مکتفی بنانے کے مقصد سے کئی ایک فلاحی کام بھی بحسن و خوبی انجام دیا جارہا ہے۔ جناب خواجہ جمال شریف نے سلسلہ خطاب میں بتایا کہ سیاست سے فراہم کردہ دس عدد سلائی مشین سوسائٹی ہذا سے ٹیلرنگ کی تربیت یافتہ مستحق خواتین کو دی جارہی ہیں جس کا مقصد انھیں تربیت کے بعد خود روزگار کے قابل بنانا ہے۔ انھوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ اس خدمت سے استفادہ کریں اور اپنے معاشی حالات پر قابو پانے کیلئے ٹیلرنگ کے پیشہ سے استفادہ کریں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ پانچ سال سے بلا معاوضہ خواتین اور لڑکیوں کو ٹیلرنگ کی تربیت دی جارہی ہے جس سے اب تک کئی خواتین خود مکتفی بن چکی ہیں۔ انھوں نے مزید کہاکہ سوسائٹی سے دینی تعلیم کا بھی نظم ہے۔ بچوں میں دینی تعلیم کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے انھیں مفت ریفریشمنٹ کے ذریعہ ہمت افزائی کی جاتی ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر سوسائٹی بلا معاوضہ عوام کی خدمت انجام دے رہا ہے۔ انھوں نے آخر میں مشینیں حاصل کرنے والے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ مشینوں کے ذریعہ استفادہ کرکے روزگار کا ذریعہ بنائیں جبکہ ادارہ سیاست بالخصوص منیجنگ ایڈیٹر سیاست جناب ظہیرالدین علی خاں سے اظہار تشکر کیاکہ انھوں نے سوسائٹی کی نمائندگی پر مشینوں کو فراہم کرکے ہمت افزائی کیا ہے۔ اس تقریب میں ٹیلرنگ کی تربیت حاصل کرنے والی دیگر امیدواروں کے علاوہ محلہ کے معزز شخصیتوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔

TOPPOPULARRECENT