Saturday , December 15 2018

ادارہ سیاست میں اسکول ٹیچرس کا ٹریننگ پروگرام

حیدرآباد ۔ 22 ۔ مئی : ( راست ) : ادارہ سیاست کی جانب سے ایک روزہ اسکول ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کا 31 مئی کو 10 بجے دن سے 4 بجے دن تک بمقام محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ ماہر تعلیم جناب یم یم حسین کی نگرانی میں خصوصی ٹیچرز تربیتی پروگرام منعقد ہوگا ۔ حیدرآباد ، سکندرآباد کے خانگی ، غیر خانگی اسکول کے ٹیچرز اس خصوصی ٹیچرز تربیتی پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو ابھارنے اور اپنی اہلیت کو سنوارنے کا سنہری موقع اور N.C.E.R.T کے نئے نظریہ تعلیم سے اپنی تدریسی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع فراہم کریگا ۔ تفصیلات اور رجسٹریشن کیلئے جناب سید خالد محی الدین اسد سے 9391160364 پر 11 بجے دن سے 4 بجے دن تک ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT