Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست و مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کا دوبدو پروگرام،21 ستمبر بروز اتوار ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں انعقاد

ادارہ سیاست و مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کا دوبدو پروگرام،21 ستمبر بروز اتوار ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں انعقاد

حیدرآباد ۔ 16 ۔ ستمبر : ( دکن نیوز ) : ادارہ سیاست و مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے تعاون و اشتراک سے مسلم لڑکوں و لڑکیوں کے لیے دوبدو ملاقات پروگرام 21 ستمبر اتوار 10 بجے دن تا 4 بجے شام ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں منعقد ہوگا ۔ جس کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ ادارہ سیاست و مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام اب تک 34 دوبدو ملاقات پروگرام دونوں شہروں کے مختلف مقامات پر ہوچکے ہیں جس میں والدین و سرپرستوں کی بڑی تعداد اس پروگرام سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے لڑکے و لڑکیوں کو رشتہ ازدواج سے منسلک کیا جس کے لیے 5000 سے زائد اب تک رشتے طئے ہوچکے الحمدﷲ یہ نوبیاہی جوڑے اطمینان و سکون کے ساتھ زندگی گذار رہے ہیں ۔ 21 ستمبر ایس اے ایمپرئیل گارڈن میں منعقدہ اس دوبدو پروگرام کی صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست وسرپرست اعلی کریں گے ۔ جناب ایم اے قدیر نائب صدر فورم نے بتایا کہ چند ہی دنوں میں مسلمان ماہ ذی الحجہ میں داخل ہونے والے ہیں اور 10 ذی الحجہ کو عیدالاضحی کا دن ہے اس اعتبار سے ایسے نوجوان لڑکے و لڑکیاں جو بیرونی ممالک برسر روزگار ہیں وہ چھٹیوں میں اپنے وطن آتے ہیں اس مناسبت سے والدین کے لیے سیاست و مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم نے یہ موقع فراہم کررہا ہے کہ وہ 21 ستمبر بروز اتوار ایس اے ایمپرئیل گارڈن پہنچ کر اپنے لڑکے و لڑکیوں کے موزوں رشتہ کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔ دوبدو پروگرام میں حسب سابق کی طرح علحدہ علحدہ کاونٹرس قائم کئے جارہے ہیں جہاں دسویں جماعت تا گریجویشن ، پوسٹ گریجویٹس ، ایم بی بی ایس ، بی ایڈ ، بی ڈی ایس ، فارمیسی ، انجینئرنگ ، انٹر میڈیٹ ، ایس ایس ی ، عالم فاضل و حافظ کے علاوہ عقد ثانی و دیگر زمروں کے سینکڑوں پیامات والدین ملاحظہ کے لیے رکھے جائیں گے ۔ ایسے والدین و سرپرست جو دفتر ایم ڈی ایف احاطہ روزنامہ سیاست عابڈز پہنچ کر رجسٹریشن کروائے ہیں ان کے بائیو ڈاٹاس کو بھی اس دوبدو ملاقات پروگرام میں رکھا جائے گا اور کمپیوٹرس کی مدد سے لڑکے و لڑکیوں کے بائیو ڈاٹا کو بتلانے کے لیے علحدہ کمپیوٹر سیکشن قائم کیا جارہا ہے ۔ والدین اس زرین موقع کو ہاتھ سے نہ گنوائیں اور رجسٹریشن کے لیے ایس اے ایمپرئیل گارڈن پر اپنے ہمراہ لڑکے و لڑکیوں کے دو عدد فوٹوز ساتھ رکھیں اور ان کے ہاں زیادہ سے زیادہ بائیو ڈاٹاس کی کاپی بھی ہونا چاہئے ۔ ڈاکٹر محمد ایوب حیدری ، ڈاکٹر ایس اے مجید ، اقبال احمد ، محمد عبدالقدیر ( نائب صدور ) ، محمد خواجہ معین الدین جنرل سکریٹری ، زاہد فاروقی ، نثار احمد بیگ ، سید ناظم ، شاہین افروز ، وحیدہ خاتون ، احمد صدیقی مکیش آرگنائزنگ سکریٹری ، شاہد حسین ، عابدہ بیگم ، کوثر جہاں ، لطیف النساء ، عرشیہ عامرہ ، خدیجہ سلطانہ ، ڈاکٹر دردانہ ، محمد نصر اللہ خاں پبلسٹی سکریٹری ، محمد فرید الدین ، میر انور الدین و دیگر نے زیادہ سے زیادہ اس پروگرام میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔ ایم اے قدیر نائب صدر فورم فون نمبر 9394801526 سے تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT