Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست و مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کا دوبدو پروگرام

ادارہ سیاست و مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کا دوبدو پروگرام

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری : ( راست ) : ادارہ سیاست و مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے تعاون و اشتراک سے مسلم لڑکوں و لڑکیوں کے لیے دوبدو ملاقات پروگرام 24 جنوری بروز ہفتہ 10 بجے دن تا 4 بجے شام ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں منعقد ہوگا ۔ جس کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ ادارہ سیاست و مینارٹیز فورم کے زیر اہتمام اب تک 36 دوبدو ملاقات پروگرا

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری : ( راست ) : ادارہ سیاست و مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے تعاون و اشتراک سے مسلم لڑکوں و لڑکیوں کے لیے دوبدو ملاقات پروگرام 24 جنوری بروز ہفتہ 10 بجے دن تا 4 بجے شام ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں منعقد ہوگا ۔ جس کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ ادارہ سیاست و مینارٹیز فورم کے زیر اہتمام اب تک 36 دوبدو ملاقات پروگرام دونوں شہروں میں مختلف مقامات پر ہوچکے ہیں ۔ جس میں والدین و سرپرستوں کی بڑی تعداد اس پروگرام سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے لڑکے و لڑکیوں کو رشتہ ازدواج سے منسلک کیا جس کے لیے 5000 سے زائد اب تک رشتے طئے ہوچکے ہیں ۔ اس دوبدو پروگرام کی صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست و سرپرست اعلیٰ کریں گے ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف نے بتایا کہ ایمپرئیل گارڈن میں 24 جنوری کو منعقد شدنی پروگرام کو قطعیت دی گئی ہے ۔ دوبدو ملاقات پروگرام کے سلسلہ میں جمعرات 22 جنوری 3-30 بجے دن دفتر ایم ڈی ایف پر مجلس عاملہ کا اجلاس مقرر ہے ۔ جناب خواجہ معین الدین جنرل سکریٹری نے تمام ارکان سے بہ پابندی وقت شرکت کی اپیل کی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے محمد عبدالقدیر نائب صدر سے فون نمبر 9394801526 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT