Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست و میناریٹی ڈیولپمنٹ فورم کا ہفتہ کو دو بہ دو پروگرام

ادارہ سیاست و میناریٹی ڈیولپمنٹ فورم کا ہفتہ کو دو بہ دو پروگرام

خواجہ منشن فنکشن ہال میں مقرر، جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے
حیدرآباد 20 جنوری (دکن نیوز) ادارہ سیاست و میناریٹی ڈیولپمنٹ فورم کی جانب سے 54 واں رشتوں کے لئے دو بہ دو ملاقات پروگرام ہفتہ 23 جنوری 10.30 بجے دن تا 4 بجے شام خواجہ منشن فنکشن ہال مانصاحب ٹینک میں مقرر ہے جس کی صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے۔ اس دو بہ دو ملاقات پروگرام میں حسب سابق کی طرح والدین و سرپرستوں کو اس بات کی اجازت رہے گی۔ وہ 4 بجے شام تک اطمینان و سکون کے ساتھ والدین سے باہمی مشاورت کرسکیں اس لئے سیاست و فورم انھیں تمام تر سہولت مہیا کرے گا۔ اس لئے والدین کے لئے ضروری ہے کہ اپنے ساتھ لڑکے و لڑکیوں کے بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز ساتھ رکھیں۔ جناب عابد صدیقی صدر فورم خیرمقدم و فورم کا تعارف کروائیں گے۔ خواجہ منشن کے وسیع و عریض ہال میں والدین کو سہولت بہم پہنچانے کے لئے انتظامات کو تیز تر کردیا گیا ہے۔ ایس ایس سی، انٹرمیڈیٹ سے لے کر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، ایم بی بی ایس، ایم بی اے و ایم سی اے کی تکمیل کے بعد ملک و بیرونی ممالک کے مشہور کمپنیوں میں ملازمت سے جڑے ہوئے ہیں۔ ان کے بائیو ڈاٹاس بھی ملاحظہ کے لئے رکھے جائیں گے اور ساتھ ہی جو والدین و سرپرست اپنے لڑکے و لڑکیوں کے نئے بائیو ڈاٹاس رجسٹریشن اس پروگرام میں کروائیں گے۔ اُن لڑکوں کے نام کا اعلان کیا جائے گا اور تفصیلات بھی سنائی جائیں گی۔ جناب عابد صدیقی اور محمد عبدالقدیر نائب صدر نے بتایا کہ خواجہ منشن فنکشن ہال میں اس سے قبل بھی دو بہ دو ملاقات پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ہزاروں والدین نے شرکت کی اور اپنے لڑکے و لڑکیوں کے رشتوں کا انتخاب کیا اور وہ جوڑے اطمینان سے اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔ جس میں والدین کو سہولت رہے گی وہ اپنے لڑکے و لڑکیوں کا رجسٹریشن کرواسکے۔ مزید تفصیلات ایم اے قدیر نائب صدر سے فون نمبر 9394801526 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT