Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست و ڈاکٹر مجیب ہیلت کیر کی جانب سے مرد حضرات کیلئے حجامہ کیمپ

ادارہ سیاست و ڈاکٹر مجیب ہیلت کیر کی جانب سے مرد حضرات کیلئے حجامہ کیمپ

حیدرآباد ۔ 7 ۔ مارچ : ( راست ) : ادارہ سیاست و ڈاکٹر مجیب ہیلت کیر کی جانب سے ایک روزہ حجامہ کیمپ برائے مرد حضرات 17 مارچ کو اردو گھر مغلپورہ میں صبح 9تا 3بجے دن تک منعقد ہوگا۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینیٹر کیمپ نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب اپنے دیگر ڈاکٹرس کی ٹیم کے ساتھ حجامہ کریں گے۔ ایسے مریض جو گردن درد، کمر درد، جوڑوں کا درد، بی پی، شوگر، تھائرائیڈ، جسمانی کمزوری اور سنت کی روشنی میں صحتمند افراد بھی حجامہ کرواسکتے ہیں۔ مریض سے فی کپ 70 روپئے لئے جائیں گے۔ رجسٹریشن کیلئے فون نمبرات 8297158387 ۔ 7995668307 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT