Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست کا انعامی تحریری مقابلہ31 اگست ادخال مضامین کی آخری تاریخ

ادارہ سیاست کا انعامی تحریری مقابلہ31 اگست ادخال مضامین کی آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( دکن نیوز ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام انعامی تحریری مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس میں شرکت کی عام اجازت ہوگی ۔ مضمون نگار اپنے مضامین 31 اگست تک دفتر سیاست پر راست یا ذریعہ پوسٹ روانہ کرسکتے ہیں ۔ مضامین کے لیے دو عنوانات (1) شادی کو کیسے آسان بنایا جائے اور (2) شادیوں میں اسراف اور فضول خرچی کو روکنے کے لیے موثر اقدامات ۔ دو میں سے کسی ایک عنوان پر کم از کم 5 صفحات فل اسکیپ سائز پر لکھا جاسکتا ہے ۔ مضامین اردو یا انگریزی زبان میں لکھے جائیں ۔ شرکت کی کوئی فیس نہیں ہوگی ۔ صرف ریاست تلنگانہ کے امیدواروں کو ہی شرکت کی اجازت ہوگی ۔ انعامی مقابلہ کے لیے شرکت کی کوئی فیس مقرر نہیں کی گئی ہے ۔ انعام اول 5 ہزار روپئے ، انعام دوم 3 ہزار روپئے اور انعام سوم 2 ہزار روپئے دئیے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ پانچ ترغیبی انعامات مبلغ 1000 روپئے دئیے جائیں گے ۔ ججس کا فیصلہ قطعی و قابل قبول ہوگا ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391662469 پر ربط کریں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT