Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارہ ’سیاست‘ کی بی یو ایم ایس کوچنگ کے شاندار نتائج

ادارہ ’سیاست‘ کی بی یو ایم ایس کوچنگ کے شاندار نتائج

کوچنگ حاصل کرنے والے 85 فیصد طلبہ کامیاب، 5سرفہرست رینکس کا حصول
حیدرآباد۔/16ستمبر، ( نمائندہ خصوصی ) ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس نے بمسیٹ ( بی یو ایم ایس انٹرنس ٹسٹ ) کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ یونیورسٹی نے اس سلسلہ میں 481 طلبہ کی میرٹ لسٹ بھی جاری کی۔ حیدرآباد کی سمرین فاطمہ کو پہلا رینک حاصل ہوا جبکہ حیدرآباد سے ہی تعلق رکھنے والی عائشہ متین، غزالہ امرین، محمد شاہ نور علی اور امرین نے بالترتیب دوسرا ، تیسرا، چوتھا اور پانچواں مقام حاصل کیا۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ ادارہ ’سیاست‘ کی جانب سے جن طلباء و طالبات کو بمسیٹ کی خصوصی کوچنگ فراہم کی گئی تھی ان میں سے 85کو اعلیٰ رینکس حاصل ہوئے۔ ادارہ ’سیاست‘ نے ایڈیٹر جناب زاہد علی خاں کی نگرانی میں عابد علی خان آئی ہاسپٹل دارالشفاء میں بمسیٹ کوچنگ کا اہتمام کیا تھا۔ تقریباً 3ماہ تک ڈاکٹر اکبر الدین صدیقی ، ڈاکٹر میر اکبر علی اور ڈاکٹر کلیم جلیل نے طلباء و طالبات کو مختلف مضامین کی کوچنگ دیتے ہوئے بمسیٹ کیلئے تیار کیا۔ بمسیٹ کوچنگ کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سید غوث الدین سابق مشیر یونانی حکومت آندھرا پردیش اور سیاست ہیلپ ڈیسک  کے نگران جناب سید خالد محی الدین اسد نے بتایا کہ ’سیاست‘ کی بمسیٹ کوچنگ میں200 طلباء و طالبات نے شرکت کی جن میں سے 85% کو کامیابی حاصل ہوئی۔ سمرین فاطمہ کو پہلا، عائشہ متین کو دوسرا، غزالہ امرین کو تیسرا، محمد شاہ نور علی ولد محمد انور علی کو چوتھا، امرین بنت سید محبوب علی کو پانچواں مقام حاصل ہوا۔ یاسمین فاطمہ بنت میر ہاشم علی نے 14واں، معراج کوثر بنت محمد غوث محی الدین تاج نے 15واں، زیب النساء بنت محمد خلیل اللہ نے 21واں ، سیدہ شائستہ شاداں بنت میر احمد علی نے 33واں مقام حاصل کیا۔34واں رینک حسنٰی مریم فاطمہ بنت محمد نظام الدین کے حصہ میں آیا۔ لئیق النساء بنت خواجہ یوسف، 40واں رینک حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ اسی طرح محمد سیف علی کو 43واں رینک حاصل ہوا۔ اُمید ہے کہ ادارہ ’سیاست‘ کی بمسیٹ کوچنگ حاصل کرتے ہوئے بمسیٹ میں شاندار مظاہرہ کرنے والے تقریباً طلبہ کو حیدرآباد اور کرنول کے سرکاری و خانگی کالجس میں داخلے ملیں گے۔ ڈاکٹر سید غوث الدین اور سید خالد محی الدین اسد کے مطابق ہر سال ’سیاست‘ کی جانب سے دی جارہی بمسیٹ کوچنگ کے غیرمعمولی نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ عنقریب کونسلنگ کا اعلامیہ جاری ہوگا ۔ طلباء و طالبات تمام ضروری اسنادات تیار رکھیں۔

بی ایڈ کیلئے سیٹ الاٹمنٹ
حیدرآباد۔/16ستمبر، ( سیاست نیوز) بی ایڈ کیلئے سیٹ الاٹمنٹ کردی گئی ہے اور یہ ویب سائٹ www.tsedcet.tsche.ac.in پر آج 16 ستمبر سے دستیاب ہے۔ پروفیسر پی پرشاد کنوینر ٹی ایس ایڈ سیٹ 2015( داخلے ) نے کہا کہ امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے الاٹ کردہ کالجس سے اصل اسنادات کے ساتھ 26ستمبر شام 5بجے سے قبل رجوع ہوں۔ امیدواروں کو علحدہ طور پر ان کے رجسٹرڈ شدہ موبائیل نمبرس کے ذریعہ پیام روانہ کیا جارہا ہے۔ 26ستمبر سے کلاسیس کا آغاز ہوگا۔ تلنگانہ کے 189بی ایڈ کالجس میں  کنوینر کوٹہ کے تحت 14385 نشستیں ہیں۔ کونسلنگ کے ذریعہ 11936 جائیدادیں مکمل کرلی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT