Tuesday , December 11 2018

ادارہ سیاست کی تعلیمی خدمات

عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ اور ملت فنڈ کے ذریعہ اسکالر شپس کی تقسیم

عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ اور ملت فنڈ کے ذریعہ اسکالر شپس کی تقسیم
حیدرآباد 5 مارچ (سیاست نیوز) ادارہ سیاست کے زیر اہتمام تعلیمی خدمات انجام دینے والے عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کے علاوہ قارئین سیاست کی اعانت سے چلائے جانے والے ملت فنڈ کے ذریعہ 5 لاکھ 26 ہزار 700 روپئے کے اسکالر شپس کی تقسیم عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے مطابق عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کے ذریعہ 192 طلباء و طالبات میں 7 لاکھ 29 ہزار 200 روپئے کی اسکالر شپس بذریعہ چیک تقسیم کی گئی جبکہ سیاست ملت ریلیف فنڈ کے ذریعہ 2 لاکھ 97 ہزار 500 روپئے کے تعلیمی وظائف جملہ 130 طلبہ میں تقسیم کئے گئے ۔ دونوں اداروں کے ذریعہ غریب و مستحقین ایسے طلبہ کو تعلیمی وظائف جاری کئے گئے ہیں ۔ ادارہ سیاست کی جانب سے چلائے جانے والی فلاحی خدمات میں اسکالر شپس کی اجرائی انتہائی اہم خدمت ہے جس کے ذریعہ معاشی پریشانیوں میں مبتلا خاندانوں کے بچوں کو سلسلہ تعلیم جاری رکھنے کیلئے تعلیمی وظائف فراہم کئے جاتے ہیں۔ جن 322 طلباء و طالبات کو تعلیمی وظائف جاری کئے گئے ان میں بیشتر پروفیشنل تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے علاوہ دیگر جماعتوں میں تعلیم حاصل کررہے طلبہ کی بڑی تعداد شامل ہے ۔ ذمہ داران سیاست و ادارہ سیاست ملت کی تعلیمی پسماندگی دور کرنے کے اس مشن میں اعانت کرنے والوں کا بھی بیحد مشکور ہے ۔ ذمہ داران سیاست کو اس بات کا یقین ہے کہ مستقبل میں بھی قارئین سیاست ملت کی تعلیمی بہتری کیلئے جاری اس خدمت کو وسعت دینے میں تعاون کرتے رہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT