Wednesday , December 12 2018

ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد۔/12اگسٹ، ( سیاست نیوز) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر ’سیاست‘ کو محمد ریاض الدین سب انسپکٹر ریلوے کاچیگوڑہ پولیس کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ اسی طرح اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس نامپلی غلام مصطفی کے مراسلہ کی روشنی میں(1)، شاہ عنایت گنج پولیس سے محمد شریف الدین کے مراسلہ کی روشنی میں (2) محمد قادر اے ایس آئی حبیب نگر کے مراسلہ کی روشنی میں (3) پولیس بہادر پورہ (1) راجندر نگر پولیس (1) لنگر حوض پولیس (1) آصف نگر (1) اس طرح 11 مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کرکے قبرستان کوکٹ پلی میں تدفین عمل میں لائی گئی۔ نماز جنازہ مولانا محمد زبیر نے قبرستان ہی میں پڑھائی ۔ ان نعشوں کو غسل دینے کے فرائض دواخانہ عثمانیہ سے محمد قاسم اور سید زبیر احمد ہاشمی، گاندھی ہاسپٹل سے امجد علی خاں، محمد سلیم اور محمد خواجہ نے انجام دیئے۔ کار خیر میں حصہ لینے پر ایڈیٹر ’سیاست‘ جناب زاہد علی خاں نے صدر قبرستان کوکٹ پلی شیخ عبدالعزیز اور ان کے رفقاء کا شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT