Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست ، ایچ او ڈی عثمانیہ دواخانہ کا مراسلہ وصول ہوا جس میں 6 مسلم نعشوں کی تدفین کی درخواست کی گئی ان مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ سے حاصل کر کے قبرستان گولی گوڑہ چمن میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ دواخانہ عثمانیہ ہی میں ادا کی گئی اور مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کے علاوہ ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں اور ان مسلم نعشوں کو قبرستان تک پہنچانے پر دعا اس طرح کی گئی اللہ پاک ان کے اس عمل کو قبول فرمائے ۔ اس کارخیر میں حصہ لینے پر جناب زاہد علی خاں نے صدر قبرستان محمد خواجہ نعیم الدین کی ستائش کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT