Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد ۔ 12 جنوری (راست) جناب عامرعلی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو محمد شریف الامین شاہ عنایت گنج پی ایس کا مراسلہ وصول ہوا جس میں 2 مسلم نعشوں کی تدفین کی درخواست کی گئی۔ اسی طرح پی ایس عابد روڈ کا (1) پی ایس ریلوے پولیس نامپلی (1) پی ایس منگل ہاٹ (1) اس طرح جملہ 5 مسلم نعشوں کی تدفین قبرستان گولی گوڑہ چمن میں عمل میں لائی گئی۔ نماز جنازہ دواخانہ عثمانیہ ہی میں ادا کی گئی۔ اس کام سے متاثر ہوکر فاریحہ ناز اور فہیم الدین نے ملت فنڈس میں 3300 روپئے جمع کئے اور ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کیلئے دعا کی کیونکہ ملت فنڈہی کے ذریعہ تدفین کا اہتمام ہورہا ہے۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست نے صدر قبرستان محمد خواجہ نعیم الدین کی ستائش کی۔

TOPPOPULARRECENT