Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد ۔ 19؍ اپریل (سیاست نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو غلام مصطفی اسسٹنٹ سب انسپکٹر نامپلی کا مراسلہ وصول ہوا جس میں 20 سالہ مسلم لڑکا جو بس حادثہ میں انتقال ہوگیا ‘ تدفین کی درخواست کی ۔ پولیس آر ٹی سی ڈرائیور کو گرفتار کرکے اور آر ٹی اے سنٹرل زون پرمٹ نہ ہونے پر بس کو ضبط کرلیا ۔ اسی پی ایس کا دوسرا مراسلہ وصول ہوا جسمیں 42 سالہ شخص کی تدفین کی خواہش کی گئی ۔ انسپکٹر پولیس مغلپورہ کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم خاتون کی نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی اس طرح پی ایس افضل گنج کے 3 ‘ راجندر نگر 1‘ پی ایس ہمایوں نگر 1‘ پی ایس کوندہ کور 1‘ پی ایس گاندھی نگر 1 اس طرح 10 مسلم نعشوں بشمول خاتون مسلم نعش کی تدفین قبرستان کوکٹ پلی میں عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا محمد زبیر ہاشمی نے پڑھائی ۔ ان مسلم نعشوں کو دوخانہ عثمانیہ و گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کیا گیا ۔ سید منیر الدین ‘ سیدہ فہیم النسا ‘بشری تبسم نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی اور ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کیلئے دعا کی اور کہا کہ اللہ پاک ان کے اس عمل کو قبول فرمائے آمین ۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست نے جناب شیخ عبدالعزیز صدر عیدگاہ و قبرستان کوکٹ پلی فیس IV کا شکریہ ادا کیا ۔

TOPPOPULARRECENT