Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد ۔ 7 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کو پولیس حسینی علم کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم خاتون نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ اسی طرح حیدرآباد ، سکندرآباد ، آر آر ڈسٹرکٹ پولیس اسٹیشنوں سے بھی 19 مسلم نعشوں کی درخواستیں وصول ہوئی جملہ 20 مسلم نعشوں کو گاندھی ہاسپٹل ، عثمانیہ دواخانہ سے حاصل کر کے قبرستان کوکٹ پلی میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ ان نعشوں کے غسل کا اہتمام خاص طور پر ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ عثمانیہ دواخانہ محمد تقی الدین کی نگرانی میں ہوا ۔ گاندھی ہاسپٹل سے حاصل شدہ مسلم نعشوں کی نماز جنازہ قبرستان کوکٹ پلی ہی میں ادا کی گئی جب کہ عثمانیہ دواخانہ کی نعشوں کی نماز جنازہ مولانا سید خواجہ معز الدین شرفی خطیب مسجد محمدی کشن باغ خلیفہ حضرت شیخ الاسلام علامہ سید محمد مدنی اشرفی نے دواخانہ عثمانیہ ہی میں پڑھائی ۔ جناب سید محمد اعجاز علی حسنی قادری ، محمد بشیر الدین نائب صدر مسجد سرور کونینؐ ، محمد عبدالجلیل ، محمد عبدالحکیم ، بشریٰ تبسم زاہدہ بیگم ، سیدہ فہیم النساء نے ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کے لیے دعا کی ۔ ملت فنڈ ہی کے ذریعے 13 سال سے مسلم نعشوں کی تدفین کا اہتمام اسلامی طریقے پر انجام دیا جارہا ہے ۔ سارے ہندوستان میں اس طرح کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں نے صدر قبرستان و عیدگاہ کوکٹ پلی فیز IV اور اہلیان محلہ کا شکریہ ادا کیا ۔

TOPPOPULARRECENT