Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد/26جولائی، ( راست ) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر ’سیاست ‘ کو الوال چرچ ہوم سے مسلم خاتون کی نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی۔ اس کے علاوہ مزید 9 پولیس اسٹیشنوں سے تدفین کی درخواستیں وصول ہوئیں۔ ایڈیٹر ’سیاست‘ کی ہدایت پر ان مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ، گاندھی ہاسپٹل اور الوال چرچ ہوم سے حاصل کیا گیا، ان کی نماز جنازہ امام و خطیب مسجد افضل گنج مولانا سید شاہ انعام الحق قادری نے دواخانہ عثمانیہ ہی میں پڑھائی اور تدفین قبرستان کوکٹ پلی میں عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر شیخ عبدالعزیز صدر عید گاہ کوکٹ پلی فیس IV، الحاج نعیم الدین صوفی صدر مسجد صوفی سکندرآباد نے مرحومہ منیر النساء بیگم اہلیہ بانی ایڈیٹر روز نامہ سیاست جناب عابد علی خان صاحب مرحوم کیلئے دعا کی اور کہا کہ 4000 سے زیادہ مسلم نعشوں کی تدفین اسلامی طریقے پر کرنا اتنا آسان کام نہ تھا مگر ملت فنڈ اور زاہد علی خاں صاحب کی سرپرستی نے اس کام کو انجام دے کر سارے ہندوستان میں ایک مثال قائم کی ہے۔ ملت فنڈ اور ادارہ سیاست ترازو کے ایسے دو حصے ہیں جن میں کسی کو کم یا زیادہ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ دونوں ہی کے تعاون سے تدفین کا سلسلہ جاری ہے۔ جناب سید عبدالمنان، محمد عبدالجلیل، بشریٰ تبسم، وحیدہ عشرت، محمد عمر، سیدہ تسنیم النساء، نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی اور ان کے ورثاء کو صبر جمیل کی دعا کی۔کیا معلوم وہ ان کو کہاں کہاں ڈھونڈ رہے ہوں گے۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست نے جناب شیخ عبدالعزیز اور اہلیان محلہ کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT