Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد۔ 17؍ ڈسمبر ( سیاست نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کوالوال چرچ ہوم کا مراسلہ وصول ہوا جس میں زیر پرورش مسلم خاتون کے انتقال کے بعد تدفین کی درخواست کی گئی۔اس کے علاوہ حیدرآباد سکندرآباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں سے مزید 9 درخواستیں وصول ہوئیں ۔ ان مسلم نعشوں کو حاصل کرکے دواخانہ عثمانیہ میں امام و خطیب مسجد افضل گنج مولانا سید شاہ انعام الحق قادری نے نماز جنازہ پڑھائی اور ان کی تدفین قبرستان تھر تھرے شاہ بنسی لال پیٹ میں سید عبدالمنان کی نگرانی میں عمل لائی گئی ۔ سکندرآباد کی رہنے والی بشریٰ تبسم نے عمرہ سے واپسی کے بعد کہا کہ ہم نے ادارہ سیاست ‘ ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کے علاوہ جناب زاہد علی خان کیلئے بھی دعا کی اور اپنے مرحومین کیساتھ ساتھ ان مرحومین کو بھی اپنی دعاؤں میں شامل رکھا جن کیلئے آج کوئی دو آنسو بہانے والا نہیں ملتا بلاشبہ ملت فنڈ کا تعاون ان کے آخری سفر میں بڑا مددگار ہوتاہے ۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست نے تدفین میں حصہ لینے پر سید عبدالمنان ‘ محمد عبدالجلیل اور سمیع اللہ خان مسجد سنی پورہ کا شکریہ ادا کیا ۔

TOPPOPULARRECENT