Wednesday , October 24 2018
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد 3 مارچ ( سیاست نیوز ) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو ایس آر نگر پولیس اسٹیشن کا مراسلہ وصول ہوا جس میں 6 ماہ کی مسلم لڑکی کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ سکندرآباد کی رہنے والی بشریٰ تبسم نے اس لڑکی کا نام فاطمہ بیگم رکھا اس کے بعد اس کی نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ اسی طرح اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس محمد نعیم الدین پی ایس کاچی گوڑہ کے مراسلہ کے علاوہ مزید 11 پولیس اسٹیشنوں سے تدفین کی درخواستیں وصول ہوئی ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کی ہدایت پر ان نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کیا گیا اور ان کی نماز جنازہ مولانا الحاج سید شاہ انعام الحق قادری خطیب جامع مسجد افضل گنج نے دواخانہ عثمانیہ میں پڑھائی اور تدفین قبرستان تھرتھرے شاہ بنسی لال پیٹ سکندرآباد میں سید عبدالمنان کی نگرانی میں عمل میں آئی ۔ بشریٰ تبسم نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی اور ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کو اللہ پاک دنیا اور آخرت دونوں میں اجر عظیم عطا فرمائے ۔ بلا شبہ ان ہی کے تعاون سے جناب زاہد علی خاں کی سرپرستی میں تدفین کا سلسلہ جاری ہے ۔ جس کی مثال سارے ہندوستان میں نہیں ملتی ۔ تدفین میں حصہ لینے پر ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں نے سید عبدالمنان ، سمیع اللہ خاں مسجد سنی پورہ اور محمد عبدالجلیل کا شکریہ ادا کیا ۔

TOPPOPULARRECENT