Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد 10 نومبر (سیاست نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو سب انسپکٹر پولیس محمد احمد باشاہ کا مراسلہ وصول ہوا جس میں 30 سالہ مسلم نوجوان روڈ کراسنگ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر کی وجہ شدید زخمی ہوگئے جن کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا۔ دوران علاج وہ فوت ہوگئے۔ اسی طرح ایچ او ڈی ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد تقی کا مراسلہ وصول ہوا جس میں 2 مسلم نعشوں کی تدفین کی درخواست کی گئی۔ اسی طرح پی ایس افضل گنج ایک بیگم بازار پی ایس ایک، جنتا پوری پی ایس ایک، شاہ عنایت گنج پی ایس ایک اسی طرح جملہ 10 مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ سے حاصل کرکے قبرستان کوکٹ پلی میں تدفین عمل میں لائی گئی۔ نماز جنازہ مولانا محمد نصیر احمد نے پڑھائی۔ کارخیر میں حصہ لینے پر ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان نے صدر قبرستان و عیدگاہ کوکٹ پلی شیخ عبدالعزیز کی ستائش کی۔ سید عبدالمنان، سید امجد علی و دیگر نے ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کے لئے دعائے خیر کی۔

TOPPOPULARRECENT