Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد۔/24ڈسمبر، ( سیاست نیوز) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو انسپکٹر افضل گنج کا مراسلہ بذریعہ MCHوصول ہوا جس میں دومسلم نعشوں کی تدفین کی درخواست کی گئی۔ اسی طرح محمد شریف الامین شاہ عنایت گنج پی ایس سے ایک، رین بازار پی ایس سے ایک، ریلوے پی ایس کاچیگوڑہ سے ایک، جملہ 5مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ سے حاصل کرکے قبرستان گولی گوڑہ چمن میں تدفین عمل میں لائی گئی۔ نماز جنازہ دواخانہ عثمانیہ میں ادا کی گئی۔ کار خیر میں حصہ لینے پر ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں نے صدر قبرستان محمد خواجہ نعیم الدین اور ان کے رفقاء کی ستائش کی۔

TOPPOPULARRECENT